’’سرکاری ملازمتوں کی برسات‘‘ بے روزگاروں کیلیے خوشخبری

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- صوبہ پنجاب کے مختلف محکموں نے شہریوں کے لیے ملازمتوں کے دروازے کھول دیے ہیں۔
- جن محکموں میں آسامیاں خالی ہیں ان میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انڈسٹریز، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ۔
- اس کے علاوہ پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈیولپمنٹ کمپنی، پنجاب گرڈ کمپنی لمیٹڈ، پنجاب اسکلز ڈیولپمنٹ فنڈ، پراجیکٹ امپلیمنٹیشن یونٹ۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار): لاہور (28 اکتوبر 2026): صوبہ پنجاب کے مختلف سرکاری محکموں نے شہریوں کے لیے ملازمتوں کے دروازے کھول دیے ہیں۔
صوبہ پنجاب کے مختلف محکموں نے شہریوں کے لیے ملازمتوں کے دروازے کھول دیے ہیں۔ اکتوبر اور نومبر میں بے روزگار اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
جن محکموں میں آسامیاں خالی ہیں ان میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انڈسٹریز، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی، مریم نواز سکول اینڈ ریسورس سینٹر فار آٹزم شامل ہیں۔
اس کے علاوہ پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈیولپمنٹ کمپنی، پنجاب گرڈ کمپنی لمیٹڈ، پنجاب اسکلز ڈیولپمنٹ فنڈ، پراجیکٹ امپلیمنٹیشن یونٹ، ’امپروونگ ورک فورس ریڈینس اِن پنجاب‘ دی پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی میں بھی درجنوں آسامیوں پر درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔
اپلائی کرنے کا طریقہ: درخواستیں آن لائن jobs.punjab.gov.pk نامی پورٹل کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہیں۔
پورٹل کھولیں اور اکاؤنٹ بنائیں، پھر اپنی آن لائن تفصیلات (تعلیم، تجربہ، رابطے کی تفصیلات) پُر کریں۔
ملازمتوں کی فہرست کھولیں اور مطلوبہ آسامی منتخب کریں۔
متعلقہ اسامی کے لیے دی گئی آخری تاریخ سے پہلے پورٹل پر درخواست جمع کرائیں۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











