دو ہزار سے زائد کمرشل گاڑیوں کے ڈرائیورز کا کریمنل ریکارڈ سامنے آگیا

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ایک لاکھ سے زائد موٹر سائیکل، رکشہ اور گاڑیوں کے ڈرائیورز کا ریکارڈ چیک کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
- سی ٹی او کا کہنا ہے کہ سنگین جرائم میں ملوث ریکارڈیافتہ ڈرائیورز آن لائن کیب نہیں چلا سکیں گے، آن لائن کیبز میں ڈیش کیم اور ٹریکر، رائیڈہیلنگ گاڑیوں میں کیوآر پینک بٹن لگانے کا حکم جاری کیا جا چکا۔
- سیفٹی فیچرز نہ اپنانے والی آن لائن کیب سروسز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار): لاہور: 2 ہزار سے زائد کمرشل گاڑیوں کے ڈرائیورز کا کریمنل ریکارڈ سامنے آگیا جس کے بعد تمام آن لائن رائیڈہیلنگ کمپنیوں سے ڈرائیورز کا ڈیٹا طلب کر لیا گیا۔
ایک لاکھ سے زائد موٹر سائیکل، رکشہ اور گاڑیوں کے ڈرائیورز کا ریکارڈ چیک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سی ٹی او لاہور عبدالرحیم شیرازی نے آن لائن ٹیکسی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات کی جس میں مسافروں خصوصاً خواتین کے محفوظ سفر کے لیے ڈرائیورز کا ڈیٹا طلب کیا گیا۔
سی ٹی او کا کہنا ہے کہ سنگین جرائم میں ملوث ریکارڈیافتہ ڈرائیورز آن لائن کیب نہیں چلا سکیں گے، آن لائن کیبز میں ڈیش کیم اور ٹریکر، رائیڈہیلنگ گاڑیوں میں کیوآر پینک بٹن لگانے کا حکم جاری کیا جا چکا۔
سیفٹی فیچرز نہ اپنانے والی آن لائن کیب سروسز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
حکام کے مطابق ٹریفک پولیس نے 10ہزار کمرشل گاڑیوں کے ڈرائیورز کا ریکارڈ چیک کیا گیا جس میں 2ہزار 50 کمرشل ڈرائیورز کا کریمنل ریکارڈ سامنے آیا، ریکارڈ یافتہ ڈرائیورز کےخلاف 3ہزار 700 مقدمات درج تھے۔
سی ٹی او نے کہا کہ جدید کیمرہ سسٹم سے جرائم کی روک تھام اور حادثات کی تحقیقات میں مدد ملے گی، جدید ٹریکنگ سسٹم سے مسافروں اور ڈرائیورز کی مانیٹرنگ مؤثر ہو گی، جدید ٹیکنالوجی سے محفوظ اور معیاری سفری سہولیات فراہم کی جائیں۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں







