تاریخی کردار ادا کرنے کے لیے…

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمن سے ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم میں مولانا فضل الرحمن نے جو کردار ادا کیا اس کے بغیر شہباز شریف وزیر اعظم کی کرسی پر نہیں بیٹھ سکتے تھے۔
- پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان کا قتل ہوا اور ان کے قتل کی وجوہات کبھی منظر عام پر نہیں آئیں۔
- پھرمشرقی پاکستان سے تعلق رکھنے والے وزیر اعظم خواجہ ناظم الدین کو برطرف کیاگیا۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار): بلاول بھٹو زرداری کے کراچی پریس کلب میں خطاب نے سیاسی ڈھانچہ میں پڑنے والے شگافوں کو عیاں کردیا، مگر ایک اہم سوال یہ ہے کہ کیا وہ اس بیانیہ کو جاری رکھیں گے؟ بلاول بھٹو نے اپنی اس تقریر میں پہلی دفعہ سخت باتیں کیں۔ انھوں نے کہا کہ سندھ کو زبردستی تقسیم کیا گیا تو خون بہے گا۔ صوبہ بنانے کا طریقہ کار آئین میں موجود ہے، کراچی کی سڑکوں پر خون خرابہ نہیں دیکھ سکتا۔ بلاول نے، اپنے گزشتہ تین برسوں کے موقف کے برعکس، کہا کہ سیاسی قیدیوں کو رہا کرنا پڑے گا اور اپوزیشن سے مخصوص نشستیں چھین کر دو ترامیم کی گئیں۔ وزیر اعظم کے پاس اتنا اختیار تو ہونا چاہیے کہ وہ اپنے وزیر کو کنٹرول کرسکیں۔
بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمن سے ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم میں مولانا فضل الرحمن نے جو کردار ادا کیا اس کے بغیر شہباز شریف وزیر اعظم کی کرسی پر نہیں بیٹھ سکتے تھے۔ بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی وزراء کے نئے صوبے بنانے کے بیانیہ کے خلاف سخت پریس کانفرنس کی۔
پاکستان کا قیام 23 مارچ 1940ء کو قراردادِ لاہور کی بنیاد پر عمل میں آیا تھا اور مسلم اکثریتی صوبوں نے مل کر نیا ملک بنایا تھا، چونکہ گزشتہ 80برسوں کے دوران سیاسی عمل مسلسل جاری نہیں رہا لہٰذامختلف ادوار میں مختلف نوعیت کے تجربات کیے گئے۔ پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان کا قتل ہوا اور ان کے قتل کی وجوہات کبھی منظر عام پر نہیں آئیں۔
پھرمشرقی پاکستان سے تعلق رکھنے والے وزیر اعظم خواجہ ناظم الدین کو برطرف کیاگیا۔ پہلی آئین ساز اسمبلی کو توڑ دیا گیا اور عدلیہ کو انتظامیہ کا حصہ بنا دیا گیا۔ جنرل ایوب خان کے نئے ون یونٹ پالیسی کے تحت مغربی پاکستان کو ایک یونٹ بنا دیاگیا۔ون یونٹ کے تحت سندھ، بلوچستان، خیبر پختون خوا اور پنجاب کی صوبائی حیثیت ختم ہوگئی تو دوسری طرف مشرقی بنگال کی اکثریت کو ختم کردیا گیا۔ اس وقت کے گورنر جنرل غلام محمد ،سندھ سے تعلق رکھنے والے ایوب کھوڑو اور جنرل ایوب خان ون یونٹ کے قیام کو ملک کی سالمیت کے لیے لازمی قرار دیتے تھے۔ اس ملک کی تاریخ کے تقریباً 33 سال بغیر آئین اور ایک کنٹرول نظام میں گزرے۔ اس دوران ایک منتخب وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل ہوا اور تقریباً 12 وزراء اعظم برطرف ہوئے اوراب تک صرف تین حکومتیں اپنی آئینی مدت پوری کرسکی ہیں۔ اس دوران اعلیٰ عدلیہ نے بھی دو وزرائے اعظم کو اپنے فیصلوں کے ذریعے برطرف کیا اور ایک وزیر اعظم پارلیمنٹ میں عدم اعتماد کی تحریک کے ذریعہ اقتدارسے اپنے عہدے سے محروم ہوئے۔ تقریباً 5 وزراء اعظم کو مختلف مقدمات میں جیل کی صعوبتیں برداشت کرنی پڑیں۔
یہ بھی حقیقت ہے کہ اس پورے منظرنامہ میں سیاسی جماعتوں نے بھی غیرجمہوری کردار ادا کیا۔ پاکستان بننے کے پہلے 10 برسوں میں مسلم لیگ تمام غیر جمہوری فیصلوں میں شامل رہی۔ مسلم لیگ کا ایک حصہ کنونشن لیگ بن کر جنرل ایوب خان کی حکومت کا حصہ رہا، اگر پیپلز پارٹی کے چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو اور دائیں بازو کی جماعتیں 1971ء میں عوامی لیگ کو اقتدار منتقلی کے موقف کی حمایت کرتیں تو آج اس ملک میں جمہوریت مستحکم ہوتی۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو نے اپنی زندگی کا نذرانہ دیتے ہوئے پیپلز پارٹی اور جمہوری قوتوں کو مستحکم کیا۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











