بنی گالا سائبر فراڈ کیس میں بڑی پیش رفت

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت نے بنی گالہ سائبر فراڈ کیس کی سماعت ہوئی ، جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے کیس کی سماعت۔
- جس کے دوران نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی استدعا پر 36 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔
- عدالت نے تفتیشی ادارے کی جانب سے 4 ملزمان کے 28 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں بھی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کا حکم جاری کیا۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک): اسلام آباد : بنی گالہ سائبر فراڈ کیس میں گرفتار غیر ملکی شہریوں سمیت تمام 40 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت نے بنی گالہ سائبر فراڈ کیس کی سماعت ہوئی ، جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے کیس کی سماعت۔
جس کے دوران نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی استدعا پر 36 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔
عدالت نے تفتیشی ادارے کی جانب سے 4 ملزمان کے 28 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں بھی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کا حکم جاری کیا۔
سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان مختلف گروہوں کی صورت میں منظم سائبر فراڈ کی سرگرمیوں میں ملوث تھے، جہاں غیر ملکی شہری مقامی پاکستانی شہریوں کی مدد سے یہ نیٹ ورک چلا رہے تھے۔
تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان آن لائن ڈیٹنگ ایپلی کیشنز کے ذریعے شہریوں کو اپنے جال میں پھنساتے تھے اور بعد ازاں انہیں مختلف منافع بخش اسکیموں میں رقم کی سرمایہ کاری کا جھانسہ دے کر بھاری مالی فراڈ کرتے تھے۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











