انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلیے پاکستانی انڈر 19 اسکواڈ کا اعلان، فرحان یوسف کپتان مقرر

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- انگلینڈ انڈر 19 کی ٹیم یکم دسمبر کو اسلام آباد پہنچے گی اور 2 سے 4 دسمبر تک راولپنڈی میں ٹریننگ کرے۔
- پاکستان کے ون ڈے اسکواڈ میں فرحان یوسف (کپتان)، عبدالقادر، عبدالسبحان، حماد آصف، حماد عزیز، حمزہ ظہور، ہیام خان، حسنین عباس ڈار، حذیفہ احسن، ابتسام اظہر، محمد صیام، نقاب شفیق۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک): پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انگلینڈ انڈر 19 کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان انڈر 19 کے ون ڈے اور چار روزہ اسکواڈز کا اعلان کردیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے اور ایک چار روزہ میچ کھیلا جائے گا جبکہ فرحان یوسف کو دونوں فارمیٹس کے لیے کپتان مقرر کر دیا گیا۔
انگلینڈ انڈر 19 کی ٹیم یکم دسمبر کو اسلام آباد پہنچے گی اور 2 سے 4 دسمبر تک راولپنڈی میں ٹریننگ کرے گی۔ ون ڈے میچز 5 سے 9 دسمبر جبکہ چار روزہ میچ 13 سے 16 دسمبر تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم کا پری سیریز تربیتی کیمپ 24 سے 30 نومبر تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں لگایا جائے۔
پاکستان کے ون ڈے اسکواڈ میں فرحان یوسف (کپتان)، عبدالقادر، عبدالسبحان، حماد آصف، حماد عزیز، حمزہ ظہور، ہیام خان، حسنین عباس ڈار، حذیفہ احسن، ابتسام اظہر، محمد صیام، نقاب شفیق، رضوان اللہ، عثمان خان اور ذیشان احمد شامل ہیں۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











