اسلام آباد: زیرحراست اشتہاری ملزم پولیس ٹیم پر فائرنگ سے زخمی

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زیر حراست ملزم شیر علی متعدد سنگین جرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب ایک عرصے سے اشتہاری تھا۔
- فائرنگ کے اس تبادلے کے دوران پولیس اہلکار تو حلمت عملی کے باعث محفوظ رہے، تاہم زیر حراست ملزم شیر علی اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر شدید زخمی ہو گیا۔
- ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق زخمی ملزم کو فوری طور پر کڑی نگرانی میں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک): اسلام آباد میں تھانہ کوہسار پولیس کی حراست میں موجود ایک خطرناک اشتہاری ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر شدید زخمی ہو گیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس کی خصوصی ٹیم ملزم کو مالِ مسروقہ اور غیر قانونی اسلحہ کی برآمدگی کے لیے ایک مقررہ مقام پر لے جا رہی تھی جہاں ملزم کے دیگر ساتھی موجود تھے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زیر حراست ملزم شیر علی متعدد سنگین جرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب ایک عرصے سے اشتہاری تھا۔ کوہسار پولیس کی ٹیم جب ملزم کی نشان دہی پر موقع پر پہنچی تو وہاں پہلے سے موجود مسلح افراد نے پولیس پارٹی پر اچانک اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، جس کے نتیجے میں علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
فائرنگ کے اس تبادلے کے دوران پولیس اہلکار تو حلمت عملی کے باعث محفوظ رہے، تاہم زیر حراست ملزم شیر علی اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ کے بعد حملہ آور اندھیرے اور رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق زخمی ملزم کو فوری طور پر کڑی نگرانی میں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ پولیس حکام نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











