اسلام آباد میں اپنی نوعیت کا پہلا تھیم پارک؛ سعودی سرمایہ کاروں کے ساتھ معاہدہ

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- تاریخی قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان کے پہلے تھیم پارک منصوبے کے معاہدے پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی مہمان خصوصی تھے۔
- مفاہمتی یادداشت پر سعودی پاکستان بزنس کونسل کے چیئرمین شہزادہ منصور بن محمد السعود اور چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نے دستخط کیے۔
- معاہدے کے تحت سعودی عرب کے سرمایہ کار اسلام آباد میں تھیم پارک منصوبے کے لیے سرمایہ کاری کریں گے، جبکہ سی ڈی اے اس منصوبے کے لیے اراضی فراہم کرے۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک): پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا تھیم پارک اسلام آباد میں تعمیر کیا جائے گا۔ اس منصوبے کے لیے سعودی سرمایہ کار سرمایہ کاری کریں گے، جبکہ کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی تھیم پارک کی تعمیر کے لیے اراضی فراہم کرے۔
تاریخی قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان کے پہلے تھیم پارک منصوبے کے معاہدے پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی مہمان خصوصی تھے۔
مفاہمتی یادداشت پر سعودی پاکستان بزنس کونسل کے چیئرمین شہزادہ منصور بن محمد السعود اور چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نے دستخط کیے۔ محسن نقوی نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کا خیرمقدم کرتے ہوئے شہزادہ منصور بن محمد السعود کو مبارکباد۔
معاہدے کے تحت سعودی عرب کے سرمایہ کار اسلام آباد میں تھیم پارک منصوبے کے لیے سرمایہ کاری کریں گے، جبکہ سی ڈی اے اس منصوبے کے لیے اراضی فراہم کرے۔
اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ تھیم پارک منصوبے کے حوالے سے سعودی عرب سے آنے والے معزز مہمانوں کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خیرمقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے انفرا اسٹرکچر کو جدید ترین شہروں کی طرز پر استوار کیا جا رہا۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں










