جرح کا موقع دیے بغیر ملزم کی سزا برقرار نہیں رکھی جا سکتی، لاہور ہائیکورٹ

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ
میزبان و براڈکاسٹر
تجزیہ کار و شریک میزبان
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- جسٹس غلام سرور نہنگ نے 11 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں قرار دیا کہ ملزم کا پرائیویٹ وکیل مقرر نہ کرنا جرح کے حق سے رضاکارانہ دستبرداری تصور نہیں کیا جا سکتا۔
- فیصلے کے مطابق آئین کے آرٹیکل 10-A کے تحت ہر ملزم کو منصفانہ ٹرائل اور مؤثر دفاع کا حق حاصل ہے، جبکہ مستحق ملزم کو مفت قانونی معاونت کے حق سے آگاہ کرنا بھی عدالت کی ذمہ داری۔
- عدالت نے قرار دیا کہ مقدمے کے ٹرائل کے دوران ملزم جیل میں تھا اور استغاثہ کے گواہوں کے بیانات وکیل کی عدم موجودگی میں قلمبند کیے گئے، تاہم گواہوں پر جرح کا موقع دیے بغیر ٹرائل کورٹ نے اسے سزا سنا۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار): لاہور ہائیکورٹ نے اقدام قتل کے مقدمے میں ملزم کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے مقدمہ دوبارہ ٹرائل کے لیے ماتحت عدالت بھجوا دیا۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ استغاثہ کے گواہوں پر جرح کا مؤثر موقع دیے بغیر ملزم کی سزا برقرار نہیں رکھی جا سکتی۔
جسٹس غلام سرور نہنگ نے 11 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں قرار دیا کہ ملزم کا پرائیویٹ وکیل مقرر نہ کرنا جرح کے حق سے رضاکارانہ دستبرداری تصور نہیں کیا جا سکتا۔ ملزم کو قانونی نتائج سے آگاہ کیے بغیر یہ نہیں سمجھا جا سکتا کہ اس نے جرح کا حق چھوڑ دیا۔
فیصلے کے مطابق آئین کے آرٹیکل 10-A کے تحت ہر ملزم کو منصفانہ ٹرائل اور مؤثر دفاع کا حق حاصل ہے، جبکہ مستحق ملزم کو مفت قانونی معاونت کے حق سے آگاہ کرنا بھی عدالت کی ذمہ داری ہے۔ پنجاب لیگل ایڈ ایکٹ 2018 کے تحت مستحق ملزم کو قانونی معاونت فراہم کرنے کا طریقہ کار اختیار کیا جانا چاہیے۔
عدالت نے قرار دیا کہ مقدمے کے ٹرائل کے دوران ملزم جیل میں تھا اور استغاثہ کے گواہوں کے بیانات وکیل کی عدم موجودگی میں قلمبند کیے گئے، تاہم گواہوں پر جرح کا موقع دیے بغیر ٹرائل کورٹ نے اسے سزا سنا دی۔ ملزم کی مالی حیثیت اور قانونی معاونت کے حصول کے حق کا بھی جائزہ نہیں لیا گیا۔
ملزم عرفان عرف کالا کو دفعہ 337-D کے تحت سات سال قید اور 14 لاکھ 39 ہزار 508 روپے ارش ادا کرنے کی سزا سنائی گئی تھی جبکہ زخمی محمد رمضان کو 6 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا گیا تھا۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











