ایف آئی اے کی ملتان ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی، پنجاب پولیس کو سنگین جرائم میں مطلوب 2 ملزمان گرفتار

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد ارسلان اور محمد خان شامل ہیں۔
- ایف آئی اے امیگریشن نے خاتون کے اغواء کے مقدمے میں مطلوب ملزم محمد ارسلان کو سعودی عرب فرار ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار کیا۔
- دوسری کارروائی میں قتل کے مقدمے میں گزشتہ 6 سال سے پنجاب پولیس کو مطلوب ملزم محمد خان کو گرفتار کر لیا گیا۔
اپنا پسرور (مانیٹرنگ ڈیسک): ایف آئی اے امیگریشن نے ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے پنجاب پولیس کو سنگین جرائم میں مطلوب 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد ارسلان اور محمد خان شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان قتل اور خاتون کے اغواء کے الگ الگ مقدمات میں مطلوب تھے جن کے نام آئی بی ایم ایس اسٹاپ لسٹ میں شامل تھے۔
ایف آئی اے امیگریشن نے خاتون کے اغواء کے مقدمے میں مطلوب ملزم محمد ارسلان کو سعودی عرب فرار ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار کیا۔ ملزم محمد ارسلان کے خلاف رواں سال ساہیوال میں خاتون کے اغواء کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
دوسری کارروائی میں قتل کے مقدمے میں گزشتہ 6 سال سے پنجاب پولیس کو مطلوب ملزم محمد خان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم محمد خان کو متحدہ عرب امارات سے پاکستان پہنچنے پر ملتان ایئرپورٹ پر گرفتار کیا گیا، ملزم کے خلاف سال 2021 میں تھانہ تونسہ، ضلع ڈیرہ غازی خان میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں







