14 نجی تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن منسوخ

📌 اہم نکات (خلاصہ):
- تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم آزاد جموں و کشمیر نے ریاست کی سالمیت اور یکجہتی کے منافی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر ضلع پونچھ کے 14 نجی تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
- ان تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کی حتمی منظوری چیئرمین آزاد جموں و کشمیر پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز رجسٹرنگ اتھارٹی نے دی، جس کے بعد باضابطہ حکم نامہ جاری کیا گیا۔
- سیکریٹری تعلیم کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی متعلقہ اداروں کی جانب سے ریاست کی سالمیت اور یکجہتی کے خلاف سرگرمیوں میں شرکت سے متعلق موصول ہونے والی رپورٹ کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی۔
اپنا پسرور (مانیٹرنگ ڈیسک): مظفر آباد : پونچھ کے14 نجی تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی ، جس کے بعد باضابطہ حکم نامہ جاری کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم آزاد جموں و کشمیر نے ریاست کی سالمیت اور یکجہتی کے منافی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر ضلع پونچھ کے 14 نجی تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
ان تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کی حتمی منظوری چیئرمین آزاد جموں و کشمیر پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز رجسٹرنگ اتھارٹی نے دی، جس کے بعد باضابطہ حکم نامہ جاری کیا گیا۔
سیکریٹری تعلیم کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی متعلقہ اداروں کی جانب سے ریاست کی سالمیت اور یکجہتی کے خلاف سرگرمیوں میں شرکت سے متعلق موصول ہونے والی رپورٹ کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی۔
جن علاقوں میں قائم نجی تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن منسوخ کی گئی ہے ان میں ضلع پونچھ کے علاقے راولاکوٹ، ہجیرہ، جنڈالی اور تھوراڑ شامل ہیں۔
محکمہ تعلیم نے کہا کہ یہ اقدام نجی تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن، ریگولیشن اور فروغ سے متعلق رائج قواعد و ضوابط کے تحت اٹھایا گیا ہے تاکہ تعلیمی ماحول اور ریاستی مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











