کیا تعلیمی ادارے بند ہونے جا رہے ہیں؟

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- تفصیلات کے مطابق لاہور میں اسموگ اور فضائی آلودگی کی شدت میں اضافے نے شہریوں بالخصوص اسکول جانے والے بچوں کی صحت سے متعلق تشویش بڑھا دی۔
- صبح 8 بجے ریکارڈ کیے گئے اعداد و شمار کے تحت لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 358 تک پہنچ گیا، جو کہ انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر اور خطرناک ترین سطح۔
- اس وقت لاہور عالمی سطح پر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا تھا اور ہوا میں شامل مہلک باریک ذرات کی مقدار 254 مائیکرو گرام فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی۔
- والدین کا کہنا ہے کہ اس آلودہ فضا میں بچوں کا روزانہ اسکول آنا جانا انہیں سانس اور دیگر پیچیدہ بیماریوں میں مبتلا کر سکتا۔
لاہور (بیورو رپورٹ): لاہور : شہر میں خطرناک حد تک بڑھتی ہوئی اسموگ نے لاکھوں اسکول کے بچوں کی صحت کو شدید خطرے میں ڈال دیا اور وہی سوال اٹھ رہا ہے کہ کیا حکومت اسکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کرنے جا رہی ہے؟
تفصیلات کے مطابق لاہور میں اسموگ اور فضائی آلودگی کی شدت میں اضافے نے شہریوں بالخصوص اسکول جانے والے بچوں کی صحت سے متعلق تشویش بڑھا دی ہے۔
صبح 8 بجے ریکارڈ کیے گئے اعداد و شمار کے تحت لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 358 تک پہنچ گیا، جو کہ انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر اور خطرناک ترین سطح ہے۔
اس وقت لاہور عالمی سطح پر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا تھا اور ہوا میں شامل مہلک باریک ذرات کی مقدار 254 مائیکرو گرام فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی، جو زہریلی فضا کی شدید ترین صورتحال کی نشاندہی کرتی ہے۔
والدین کا کہنا ہے کہ اس آلودہ فضا میں بچوں کا روزانہ اسکول آنا جانا انہیں سانس اور دیگر پیچیدہ بیماریوں میں مبتلا کر سکتا ہے۔
طبی ماہرین نے بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور ماسک کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
اسموگ کی بدترین صورتحال کے باوجود فی الوقت حکومت کی جانب سے اسکولز کی بندش یا تعلیمی سرگرمیوں سے متعلق کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اگر فضائی آلودگی کی صورتحال میں بہتری نہ آئی تو انتظامیہ کی جانب سے بچوں کی صحت کی حفاظت کے پیشِ نظر تعلیمی اداروں کی بندش یا اوقاتِ کار میں تبدیلی جیسے اقدامات کا جائزہ لیا جا سکتا ہے۔
فی الحال والدین اور طلبہ اسکولوں سے متعلق حتمی سرکاری فیصلے اور ہدایات کے منتظر ہیں۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











