ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری حکومت کو اربوں روپے کا ٹیکہ لگا گئی

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- تفصیلات کے مطابق ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی نے بڑے ترقیاتی اور آبی منصوبوں کی لاگت میں اربوں روپے کا اضافہ کردیا۔
- وزارت آبی وسائل کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کردہ دستاویزات میں منصوبوں کی لاگت میں نمایاں اضافے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
- دستاویزات میں بتایا گیا دیامر بھاشا ڈیم کے پی سی ون کی لاگت 479 ارب روپے سے بڑھ کر ایک ہزار 121 ارب روپے ہوگئی۔
- اسی طرح داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کی لاگت بھی 486 ارب روپے سے بڑھ کر ایک ہزار 740 ارب روپے تک پہنچ گئی، منصوبے کی لاگت میں ایک ہزار 254 ارب روپے یعنی تقریباً 258 فیصد اضافہ ہوا۔
اسلام آباد (قومی بیورو): اسلام آباد: ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری حکومت کو اربوں روپے کا ٹیکہ لگا گئی اور اہم واٹر پروجیکٹس کی لاگت میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی نے بڑے ترقیاتی اور آبی منصوبوں کی لاگت میں اربوں روپے کا اضافہ کردیا۔
وزارت آبی وسائل کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کردہ دستاویزات میں منصوبوں کی لاگت میں نمایاں اضافے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
دستاویزات میں بتایا گیا دیامر بھاشا ڈیم کے پی سی ون کی لاگت 479 ارب روپے سے بڑھ کر ایک ہزار 121 ارب روپے ہوگئی، جس میں 642 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور منصوبے کا نیا پی سی ون وزارت آبی وسائل میں جمع کروا دیا گیا ہے۔
اسی طرح داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کی لاگت بھی 486 ارب روپے سے بڑھ کر ایک ہزار 740 ارب روپے تک پہنچ گئی، منصوبے کی لاگت میں ایک ہزار 254 ارب روپے یعنی تقریباً 258 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
وزارت آبی وسائل کی دستاویزات کے مطابق غیر ملکی کرنسی کے تبادلے کی شرح میں تبدیلی منصوبوں کی لاگت بڑھنے کی بڑی وجہ بنی ہے۔
دوسری جانب حکومت نے روپے کی قدر میں کمی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات اور تعمیراتی سامان کی قیمتوں میں اضافے کا بھی اعتراف کیا ہے۔
دستاویزات کے مطابق سیمنٹ کی 50 کلوگرام بوری کی قیمت 530 روپے سے بڑھ کر ایک ہزار 610 روپے ہوگئی، جس میں 204 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسٹیل اور سریے کی قیمتوں میں بھی 268 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ سریے کی فی میٹرک ٹن قیمت 72 ہزار روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 65 ہزار روپے تک جا پہنچی۔
دستاویزات میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 472 روپے فی لیٹر اضافے کی نشاندہی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 414 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











