پاکستان واحد ملک ہے جہاں 10سال کے دوران کپاس کی پیداوار 60فیصد کم ہوگئی، چیئرمین کاٹن جنرز

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کراپ زوننگ قوانین پر عملدرآمد کرانے کے بعد کاٹن ریسرچ اسٹیشنز میں بہتری۔
- انہوں نے بتایا کہ کپاس کی مقامی پیداوار اور معیار توقعات سے کم ہونے سے مقامی کاٹن سیکٹر میں جاری معاشی بحران کے باعث گزشتہ ہفتے کے دوران روئی کی قیمتوں میں مندی کا رحجان غالب رہا۔
- احسان الحق نے بتایا کہ عالمگیر سطح پر کپاس کی پیداوار کے حامل سرفہرست ممالک میں پاکستان وہ واحد ملک ہے جہاں 10سال کے دوران کپاس کی پیداوار میں 60فیصد سے زائد کی کمی واقع ہوئی۔
اپنا پسرور (مانیٹرنگ ڈیسک): چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کا کہنا ہے کہ کپاس کی بحالی و پیداوار بڑھانے کے لیے کاٹن ریسرچ اسٹیشنز کی بہتری سمیت دیگر ثانوی اقدامات کے بجائے کراپ زوننگ قوانین پر مکمل عمل درآمد کرکے کاٹن زونز میں گنے کی کاشت کی حوصلہ شکنی وقت کی اہم ضرورت۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کراپ زوننگ قوانین پر عملدرآمد کرانے کے بعد کاٹن ریسرچ اسٹیشنز میں بہتری، اپٹما کی قیادت میں پاکستان کاٹن بورڈ کو قانونی شکل دے کر پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی اور اس کے ذیلی اداروں کو اس کے ماتحت کرنے دیا جائے۔
انہوں نے بتایا کہ کپاس کی مقامی پیداوار اور معیار توقعات سے کم ہونے سے مقامی کاٹن سیکٹر میں جاری معاشی بحران کے باعث گزشتہ ہفتے کے دوران روئی کی قیمتوں میں مندی کا رحجان غالب رہا اور کاٹن سیکٹر میں جاری مالی بحران کے باعث فیصل آباد کی سوتر منڈی میں اربوں روپے کے مالیت کے اسکینڈل کی اطلاعات زیرگردش ہیں۔
احسان الحق نے بتایا کہ عالمگیر سطح پر کپاس کی پیداوار کے حامل سرفہرست ممالک میں پاکستان وہ واحد ملک ہے جہاں 10سال کے دوران کپاس کی پیداوار میں 60فیصد سے زائد کی کمی واقع ہوئی ہے جس کی بڑی وجہ یہاں کراپ زوننگ قوانین پر عمل درآمد کا فقدان، کاٹن زونز میں گنے کی غیرمعمولی کاشت اور نئی شوگر ملوں کا قیام ہے، ان عوامل کے باعث کپاس کی کاشت میں اسی تناسب سے کمی واقع ہوئی ہے جسکے نتیجے میں پاکستان پر سالانہ اربوں ڈالر مالیت کی روئی کے ساتھ خوردنی تیل کی درآمدات کا بوجھ بھی پڑگیا۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں










