پاکستان انگلیڈ ون ڈے میچ کے لیے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق دو ایس ایس پیز، 7 ڈی ایس پیز اور 90 انسپکٹرز فرائض سرانجام دیں۔
- رانگ پارکنگ کے خاتمے کے لیے 10 فورک لفٹرز اور 5بریک ڈاؤنز بھی تعینات ہوں۔
- مال روڈ، کینال روڈ، جیل روڈ، مین بلیوارڈ روڈ گلبرگ ٹریفک کے لیے کھلی رہیں گیں۔
اپنا پسرور (مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستان انگلیڈ ون ڈے میچ سے قبل عوامی سہولت، ٹریفک کی مؤثر روانی اور آگاہی کے لیے ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا۔
سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق دو ایس ایس پیز، 7 ڈی ایس پیز اور 90 انسپکٹرز فرائض سرانجام دیں گے۔ قذافی اسٹیڈیم، ٹیموں کے روٹس اور متبادل راستوں پر ایک ہزار سے زائد وارڈنز تعینات ہوں۔
رانگ پارکنگ کے خاتمے کے لیے 10 فورک لفٹرز اور 5بریک ڈاؤنز بھی تعینات ہوں گے۔ شائقین کرکٹ کی سہولت اور باآسانی اسٹیڈیم تک رسائی کے لیے 04 پارکنگ اسٹینڈز مختص کیے گئے۔
مال روڈ، کینال روڈ، جیل روڈ، مین بلیوارڈ روڈ گلبرگ ٹریفک کے لیے کھلی رہیں گیں۔ میچ کے دوران کسی بھی روڈ کو ٹریفک کے لیے بند نہیں رکھا جائے گا، ٹیم کی موومنٹ کے دوران روڈز کو کچھ لمحوں کے لیے بند کیا جائے گا اور موومنٹ گزرتے ہی تمام ڈائیورشن کو ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں










