وزیراعلیٰ پنجاب کے کاشتکاروں کیلئے 10 بڑے اعلانات

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے صوبہ بھر سے چھوٹے، درمیانے اور بڑے کاشتکار نمائندوں کی ملاقات ہوئی جس میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے کاشتکاروں کی تجاویز اورسفارشات پر بتدریج عملدرآمد کی یقین دہانی کروائی۔
- اس موقع پر مریم نواز شریف نے پنجاب کے کاشتکاروں کیلئے 10 بڑے اعلانات کیے ہیں جس میں کسان بینک، زیرو مارک اپ پر قرض، گندم کے امدادی نرخ، کسان کارڈ، پانی چوری سے بچاؤ، نہروں کی بھل صفائی، زیتون کی کاشت کا خصوصی پیکیج شامل۔
- پنجاب میں کاشتکاروں کیلئے پہلا ”اپنا کسان بینک“ قائم کرنے کا اعلان بھی کیا گیا۔
اپنا پسرور (مانیٹرنگ ڈیسک): وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے پنجاب کے کاشتکاروں کیلئے 10 بڑے اعلانات کردیے۔
ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے صوبہ بھر سے چھوٹے، درمیانے اور بڑے کاشتکار نمائندوں کی ملاقات ہوئی جس میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے کاشتکاروں کی تجاویز اورسفارشات پر بتدریج عملدرآمد کی یقین دہانی کروائی۔ کاشتکاروں نے کسان کارڈ کے اجراء پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر مریم نواز شریف نے پنجاب کے کاشتکاروں کیلئے 10 بڑے اعلانات کیے ہیں جس میں کسان بینک، زیرو مارک اپ پر قرض، گندم کے امدادی نرخ، کسان کارڈ، پانی چوری سے بچاؤ، نہروں کی بھل صفائی، زیتون کی کاشت کا خصوصی پیکیج شامل۔
پنجاب میں کاشتکاروں کیلئے پہلا ”اپنا کسان بینک“ قائم کرنے کا اعلان بھی کیا گیا، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کاشتکاروں کیلئے ایک کروڑ تک لون پر زیرو مارک اپ کا اعلان کیا، کاشتکاروں کیلئے تین کروڑ لون پر دو فیصد اور پانچ کروڑ لون پر پانچ فیصد انٹرسٹ لینے کا اعلان کیا، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا گندم کے امدادی نرخ 4500 روپے پر خریداری کیلئے عملدرآمد یقینی بنانے کا اعلان کردیا۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











