مودی حکومت کا پاکستان دشمن ایجنڈا، سکھوں کی مذہبی آزادی بھی سلب

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- بھارتی جریدے ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھگونت مان نے بھارتی پنجاب اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب مودی حکومت انہیں فرانس اور جاپان جانے کی اجازت نہیں دیتی تو پاکستان جانے کی اجازت کیسے۔
- رپورٹ کے مطابق بھارتی پنجاب اسمبلی کے اسپیکر اور ارکان نے بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار): بھارت میں سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد پر پابندی اور کرتارپور راہداری کی بندش کا معاملہ ایک بار پھر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان نے پاکستان میں منعقد ہونے والی ورلڈ پنجابی کانفرنس میں شرکت کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے مودی حکومت کی پالیسیوں پر سوالات اٹھا دیے۔
بھارتی جریدے ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھگونت مان نے بھارتی پنجاب اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب مودی حکومت انہیں فرانس اور جاپان جانے کی اجازت نہیں دیتی تو پاکستان جانے کی اجازت کیسے دے۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی پنجاب اسمبلی کے اسپیکر اور ارکان نے بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ بھگونت مان نے اسمبلی کے ارکان کے ساتھ کرتارپور اور ننکانہ صاحب میں حاضری کے لیے کرتارپور راہداری کھولنے کا مطالبہ بھی کیا۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











