لاہور: سسرالیوں پر داماد کی فائرنگ، ساس اور سالے سمیت 2 افراد جاں بحق

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں سمیع موقع پر دم توڑ گیا، جبکہ زخمی ہونے والی کلثوم اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئی۔
- پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مرزا علی یار اور اس کی بیوی کے درمیان طویل عرصے سے تنازع چل رہا تھا، جبکہ بیوی نے ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کروا رکھا تھا۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار): ستوکتلہ میں گھریلو تنازع پر داماد کی فائرنگ سے ساس اور سالہ جاں بحق ہوگئے، ملزم نے سسرالیوں کے گھر میں داخل ہوکر بیوی، ساس، سالے اور سالی پر فائرنگ کردی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں سمیع موقع پر دم توڑ گیا، جبکہ زخمی ہونے والی کلثوم اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئی۔ فائرنگ سے زخمی سالی رمیزہ اسپتال میں زیر علاج ہے، جبکہ ملزم کی بیوی خالدہ کو تشویش ناک حالت میں آئی سی یو میں رکھا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مرزا علی یار اور اس کی بیوی کے درمیان طویل عرصے سے تنازع چل رہا تھا، جبکہ بیوی نے ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کروا رکھا تھا۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں










