لاہور ریلوے اسٹیشن کی 1860 سے 1902 تک کی تاریخی جھلکیاں دوبارہ زندہ کرنے کا فیصلہ

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- لاہور ریلوے اسٹیشن کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ اس کو 166 سال قبل کی تعمیر شدہ اصلی حالت میں لایا جا رہا۔
- اسی لیے اس میں آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کی اجازت کے بغیر ایک اینٹ بھی نہیں بدلی جا سکتی، اس کی تعمیر 1859-1860،میں ہوئی اور اس کی لاگت پر 5 لاکھ روپے اس وقت کے خرچ ہوئے۔
- ریلوے اسٹیشن لاہور کا سنگ بنیادجان لارنس نے 1859 میں رکھا جبکہ ڈیزائنر ولیم برنٹن (William Brunton)۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار): پاکستان ریلوے اسٹیشن لاہور کی تاریخی حیثیت کی بحالی کا کام شروع ہوگیا، مسافر اب 1860 کی دہائی سے لیکر 1902 تک کے تاریخی ریلوے اسٹیشن کو دیکھ سکیں گے ۔ کروڑ روپے کی لاگت سے آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کی مدد سے اس کی اصلی حالت میں لانے کا کام پلیٹ فارم نمبر پانچ سے شروع کر دیا گیا۔
لاہور ریلوے اسٹیشن کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ اس کو 166 سال قبل کی تعمیر شدہ اصلی حالت میں لایا جا رہا ہے ، ریلوے اسٹیشن کے ساتھ ساتھ انگریزوں نے اس کو ایک محفوظ قلعے کے طور پر بھی استعمال کیا اور اس کی عمارت ایک محفوظ قلعے نما بنائی گئی۔
ریلوے اسٹیشن لاہور میں ہالی وڈکی فلم بھوانی جنکشن کی شوٹنگ بھی ہوئی جس میں پاکستان کی معروف اداکارہ نشو نے بھی ایک کردار کیا ، ریلوے انتظامیہ کے مطابق لاہور ریلوے اسٹیشن پہلی کیٹیگری میں آتا ہے، یعنی سب سے اونچے درجے کی محفوظ عمارت ہے۔ اسی لیے اس میں آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کی اجازت کے بغیر ایک اینٹ بھی نہیں بدلی جا سکتی، اس کی تعمیر 1859-1860،میں ہوئی اور اس کی لاگت پر 5 لاکھ روپے اس وقت کے خرچ ہوئے۔
ریلوے اسٹیشن لاہور کا سنگ بنیادجان لارنس نے 1859 میں رکھا جبکہ ڈیزائنر ولیم برنٹن (William Brunton)، اور چیف انجینئر ٹھیکیدار میاں محمد سلطان چغتائی تھے جو مغل دربار کے سابق عہدیدار بھی رہے ، تاریخی ریلوے اسٹیشن کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد پہلی ٹرین 1860 میں لاہور سے امرتسر کے لیے روانہ ہو ئی یہ برطانوی راج کی پہلی باقاعدہ سرکاری عمارت تھی جو لاہور کی سب سے پرانی انگریز راج کی عمارتوں میں سے ایک۔
1857 کی جنگ آزادی کے فوراً بعد بنا، اس لیے اسے اسٹیشن اور قلعہ دونوں بنایا گیا، موٹی سرخ اینٹوں کی دیواریں گول برج (Bastions) اور مینار (Turrets) بندوقوں اور توپوں کے لیے سوراخ (Loopholes)بم پروف جڑواں ٹاورز بھی بنائے گئے، اس کے آرکیٹیکٹ ولیم برنٹن نے خود لکھا تھا کہ یہ اسٹیشن "دشمن کے حملے میں قلعے کا کام دے گا"۔
30 اکتوبر 1928 میں سائمن کمیشن کے خلاف لالہ لاجپت رائے کا جلوس، یہیں پر نکلا تھا اور اور اس جلوس پر انگریزوں نے لاٹھی چارج بھی کرایا تھا- 1947 میں تقسیم کے دوران مہاجر ٹرینوں کا سب سے بڑا مرکز بھی ریلوے اسٹیشن ہی رہا جبکہ 1956 میں ہالی وڈ فلم "بھوانی جنکشن" یہیں شوٹ ہوئی جس نے پاکستان کے اس تاریخی ریلوے اسٹیشن کو مزید چار چاند لگا دیے اور اس فلم نے اسوقت دھوم بھی بہت مچائی-۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











