عمرہ ویزے کی آڑ میں مبینہ غیر قانونی مائگریشن کی کوششیں بے نقاب، 5 مسافر گرفتار

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے مؤثر امیگریشن اسکریننگ اور پیشہ ورانہ جانچ پڑتال کے ذریعے دو الگ الگ کارروائیوں میں عمرہ ویزوں کے مبینہ غلط استعمال۔
- دونوں کارروائیوں میں مجموعی طور پر پانچ مسافروں کو مزید تحقیقات اور قانونی کارروائی کے لیے اے ایچ ٹی سی کراچی کے حوالے کر دیا گیا۔
- ابتدائی معلومات کے مطابق، چاروں مسافر پاکستان سے عمرہ ویزوں پر سعودی عرب گئے، جہاں سے مبینہ طور پر ایجنٹوں کے ذریعے اسٹڈی ویزوں پر شمالی قبرص روانہ ہوئے۔
اپنا پسرور (مانیٹرنگ ڈیسک): ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے مؤثر کارکردگی میں عمرہ ویزے کی آڑ میں مبینہ غیر قانونی مائگریشن کی کوششیں بے نقاب کرکے 5 مسافر اے ایچ ٹی سی کراچی کے حوالے کردیا۔
ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے مؤثر امیگریشن اسکریننگ اور پیشہ ورانہ جانچ پڑتال کے ذریعے دو الگ الگ کارروائیوں میں عمرہ ویزوں کے مبینہ غلط استعمال اور ایجنٹوں کی سہولت کاری سے غیر قانونی امیگریشن کی کوششوں کا سراغ لگایا۔
دونوں کارروائیوں میں مجموعی طور پر پانچ مسافروں کو مزید تحقیقات اور قانونی کارروائی کے لیے اے ایچ ٹی سی کراچی کے حوالے کر دیا گیا، پہلی کارروائی میں شمالی قبرص سے واپس آنے والے چار مسافروں محمد یاسین، ملک سبحان، عبداللہ خان اور عبدالباسط کو سیکنڈری امیگریشن چیکنگ کے دوران روک کر جانچ پڑتال کی گئی۔
ابتدائی معلومات کے مطابق، چاروں مسافر پاکستان سے عمرہ ویزوں پر سعودی عرب گئے، جہاں سے مبینہ طور پر ایجنٹوں کے ذریعے اسٹڈی ویزوں پر شمالی قبرص روانہ ہوئے۔
مسافروں کے بیانات کے مطابق، شاہ شاور، علی، جواد اور عبدالغفار نے اسٹڈی ویزوں اور متعلقہ دستاویزات کے انتظام کے عوض مبینہ طور پر بالترتیب 12 لاکھ، 18 لاکھ، 12 لاکھ اور 8 لاکھ روپے وصول کیے۔
شمالی قبرص میں یونیورسٹی کے داخلے سے متعلق تصدیقی خطوط کی توثیق نہ ہونے پر ان کی انٹری مسترد کر دی گئی اور انہیں پاکستان واپس ڈی پورٹ کر دیا گیا۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں










