سینئر صحافی حسین نقی 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- حسین نقی آزادئ صحافت، جمہوریت اور انسانی حقوق کے لیے آواز بلند کرتے رہے، انھوں نے متعدد قومی اخبارات اور صحافتی اداروں میں اہم خدمات انجام دیں۔
- حسین نقی انسانی حقوق کمیشن پاکستان سے بھی طویل عرصے تک وابستہ رہے، حسین نقی کی نماز جنازہ جامعہ المنتظر ماڈل ٹاؤن میں ساڑھے 12بجے ادا کی جائے۔
- صدر آصف زرداری نے سینئر صحافی حسین نقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، اور ان کی صحافت، آزادئ اظہار ، انسانی حقوق کے لیے طویل خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار): لاہور: سینئر صحافی اور انسانی حقوق کے کارکن حسین نقی 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
حسین نقی آزادئ صحافت، جمہوریت اور انسانی حقوق کے لیے آواز بلند کرتے رہے، انھوں نے متعدد قومی اخبارات اور صحافتی اداروں میں اہم خدمات انجام دیں۔
حسین نقی انسانی حقوق کمیشن پاکستان سے بھی طویل عرصے تک وابستہ رہے، حسین نقی کی نماز جنازہ جامعہ المنتظر ماڈل ٹاؤن میں ساڑھے 12بجے ادا کی جائے۔
صدر آصف زرداری نے سینئر صحافی حسین نقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، اور ان کی صحافت، آزادئ اظہار ، انسانی حقوق کے لیے طویل خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
صدر زرداری نے کہا حسین نقی نے صحافت اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے نمایاں کردار ادا کیا۔ صدر مملکت نے حسین نقی کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت۔
رہنما پیپلز پارٹی راجہ پرویز اشرف نے سینئر صحافی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا، اور کہا سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔
انھوں نے کہا حسین نقی کی صحافت اور جمہوریت کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











