سنگاپور کے وزیر خارجہ کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، علاقائی و عالمی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سنگاپور کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ویوین بالا کرشنن نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں ملاقات۔
- ملاقات کے دوران پاکستان اور سنگاپور کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر گفتگو ہوئی جبکہ دونوں ممالک کے درمیان ادارہ جاتی روابط مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔
- اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کےلیے پُرعزم۔
- آئی ایس پی آر کے مطابق سنگاپور کے وزیر خارجہ نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور علاقائی امن کےلیے پاکستان کی خدمات کا اعتراف کیا۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): سنگاپور کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ویوین بالاکرشنن نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی ہے، جہاں علاقائی اور عالمی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سنگاپور کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ویوین بالا کرشنن نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران پاکستان اور سنگاپور کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر گفتگو ہوئی جبکہ دونوں ممالک کے درمیان ادارہ جاتی روابط مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔
اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کےلیے پُرعزم ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سنگاپور کے وزیر خارجہ نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور علاقائی امن کےلیے پاکستان کی خدمات کا اعتراف کیا۔
ملاقات میں پاکستان اور سنگاپور کے تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا جبکہ باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون بڑھانے کے امکانات پر غور کیا گیا۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











