سنگاپور ایئرلائنز کا دبئی کیلئے فلائٹ آپریشنز فروری 2027ء تک معطل کرنے کا فیصلہ

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق ایئرلائن کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق، سنگاپور سے دبئی کے لیے پرواز SQ494 اور دبئی سے سنگاپور کی واپسی کی پرواز SQ495 کو 28 فروری 2027ء تک کے لیے مکمل طور پر معطل کر دیا گیا۔
- سنگاپور ایئرلائنز کا کہنا ہے کہ خطے کی صورتحال لمحہ بہ لمحہ تبدیل ہو رہی ہے، جس کے باعث دیگر پروازیں بھی متاثر ہو سکتی ہیں۔
- ایئرلائنز نے متاثرہ مسافروں سے معذرت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے ٹکٹوں کے غیر استعمال شدہ حصے کی مکمل رقم کی واپسی کا مطالبہ کر سکتے ہیں۔
- ایئرلائنز سے براہِ راست بکنگ کروانے والے مسافر آن لائن فارم کے ذریعے اور ٹریول ایجنٹس کے ذریعے بکنگ کروانے والے افراد اپنے ایجنٹس سے رابطہ کر کے رقم واپس حاصل کر سکتے ہیں۔
خلیج بیورو (ریاض / دبئی): بین الاقوامی ہوائی کمپنی سنگاپور ایئرلائنز نے مشرقِ وسطیٰ میں پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال کی وجہ سے دبئی کے لیے اپنے فلائٹ آپریشنز کو طویل مدت کے لیے معطل کر دیا ہے۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق ایئرلائن کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق، سنگاپور سے دبئی کے لیے پرواز SQ494 اور دبئی سے سنگاپور کی واپسی کی پرواز SQ495 کو 28 فروری 2027ء تک کے لیے مکمل طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔
سنگاپور ایئرلائنز کا کہنا ہے کہ خطے کی صورتحال لمحہ بہ لمحہ تبدیل ہو رہی ہے، جس کے باعث دیگر پروازیں بھی متاثر ہو سکتی ہیں۔ کمپنی نے مسافروں کو فلائٹ اسٹیٹس مسلسل چیک کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
ایئرلائنز نے متاثرہ مسافروں سے معذرت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے ٹکٹوں کے غیر استعمال شدہ حصے کی مکمل رقم کی واپسی کا مطالبہ کر سکتے ہیں۔
ایئرلائنز سے براہِ راست بکنگ کروانے والے مسافر آن لائن فارم کے ذریعے اور ٹریول ایجنٹس کے ذریعے بکنگ کروانے والے افراد اپنے ایجنٹس سے رابطہ کر کے رقم واپس حاصل کر سکتے ہیں۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











