سعودی عرب اور پاکستان کا آئل سٹوریج، ریفائنری اپ گریڈیشن اور توانائی کے تحفظ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- وزارتِ پٹرولیم کے مطابق وفاقی وزیرِ پٹرولیم علی پرویز ملک سے سعودی عرب کے سفیر ڈاکٹر راجح بن طامی البقمی نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان معدنیات۔
- ملاقات میں وفاقی وزیرِ پٹرولیم نے بتایا کہ پاکستان نے ٹیکس نیوٹرل بانڈڈ سٹوریج پالیسی کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت سعودی کمپنیوں کو تجارتی بنیادوں پر پاکستان میں تیل کے ذخائر قائم کرنے کی پیشکش کی گئی۔
- علی پرویز ملک کے مطابق پاکستان میں تیل ذخیرہ کرنے کی سہولیات سعودی عرب کو آبنائے ہرمز اور آبنائے باب المندب سے وابستہ بحری ترسیل کے خطرات میں تنوع لانے اور ایشیائی منڈیوں تک رسائی میں مدد فراہم کریں۔
- انہوں نے بلوچستان کے علاقے حب میں بڑے پیمانے پر پٹرولیم ذخیرہ کرنے اور ریفائننگ کمپلیکس کے قیام کے منصوبے کا بھی ذکر کیا۔
خلیج بیورو (ریاض / دبئی): پاکستان اور سعودی عرب نے تیل ذخیرہ کرنے، ریفائنریوں کو جدید بنانے اور توانائی کے تحفظ سمیت پٹرولیم اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔
وزارتِ پٹرولیم کے مطابق وفاقی وزیرِ پٹرولیم علی پرویز ملک سے سعودی عرب کے سفیر ڈاکٹر راجح بن طامی البقمی نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان معدنیات، پٹرولیم اور توانائی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں وفاقی وزیرِ پٹرولیم نے بتایا کہ پاکستان نے ٹیکس نیوٹرل بانڈڈ سٹوریج پالیسی کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت سعودی کمپنیوں کو تجارتی بنیادوں پر پاکستان میں تیل کے ذخائر قائم کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔
علی پرویز ملک کے مطابق پاکستان میں تیل ذخیرہ کرنے کی سہولیات سعودی عرب کو آبنائے ہرمز اور آبنائے باب المندب سے وابستہ بحری ترسیل کے خطرات میں تنوع لانے اور ایشیائی منڈیوں تک رسائی میں مدد فراہم کریں گی۔
انہوں نے بلوچستان کے علاقے حب میں بڑے پیمانے پر پٹرولیم ذخیرہ کرنے اور ریفائننگ کمپلیکس کے قیام کے منصوبے کا بھی ذکر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے سے خطے میں پاکستان کے توانائی راہداری بننے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ مجوزہ کمپلیکس میں بہت بڑے خام تیل بردار بحری جہازوں (ویری لارج کروڈ کیریئرز) کے لنگرانداز ہونے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔
وفاقی وزیرِ پٹرولیم نے ینبع بندرگاہ پر پاکستان کے لیے خام تیل کی ترسیل کو ترجیح دینے پر سعودی حکام کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں پاکستان کی توانائی ضروریات پوری کرنے کے لیے سعودی آرامکو سے اضافی خام تیل اور مخصوص ایل پی جی کی فراہمی کے امکانات پر بھی بات چیت ہوئی۔
وزارتِ پٹرولیم کے مطابق سردیوں میں گیس کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر سعودی عرب سے ایل پی جی کی اضافی فراہمی کے لیے تعاون پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان کے ریفائنری اپ گریڈیشن پروگرام میں سعودی سرمایہ کاری اور شراکت داری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ اس پروگرام کا مقصد ملکی ریفائننگ کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانا، کارکردگی بہتر کرنا اور یورو فائیو معیار کا ایندھن متعارف کرانا ہے۔
اس موقع پر وفاقی وزیرِ پٹرولیم نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی مضبوط دفاعی اور تزویراتی شراکت داری علاقائی امن، استحکام اور معاشی تعاون کی بنیاد ہے۔
سعودی سفیر ڈاکٹر راجح بن طامی البقمی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی اور توانائی تعاون کے فریم ورک کا مقصد خطے میں امن، استحکام اور معاشی ترقی کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر مشکل اور ہر صورتِ حال میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے اور دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات قابلِ قدر ہیں۔
سعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا سہولت کا اعلان۔
ملاقات کے دوران سعودی سفیر نے پاکستانی شہریوں کی ویزا درخواستوں کی اسی روز پراسیسنگ متعارف کرانے کا اعلان بھی کیا۔ ان کے مطابق ویزا پراسیسنگ میں اس سہولت سے کاروباری، ثقافتی اور عوامی روابط کو فروغ ملے گا۔
وفاقی وزیرِ پٹرولیم نے سعودی نائب وزیر برائے معدنیات خالد المدیفر کو پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کی دعوت دی۔ یہ فورم 12 اور 13 نومبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔
ملاقات کے اختتام پر پاکستان اور سعودی عرب نے توانائی، پٹرولیم اور معدنیات کے شعبوں میں سرمایہ کاری اور باہمی مفاد پر مبنی شراکت داری کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











