سیالکوٹ: Sialkot Police (DPO Office) - Official Updates. سرگودھا پولیس اور CTD کا بڑا کامیاب آپریشن! سرگودھا پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (CTD) کے مشترکہ آپریشن میں پنجاب بھر کے 32 سنگین مقدمات میں مطلوب بدنام زمانہ اشتہاری انعام ونیس عرف نامو اور اس کا ساتھی فیصل بڈھیکا ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ملزمان اجرتی قتل، اغوا برائے تاوان، پولیس اہلکاروں کے اغوا، ڈکیتی، بھتہ خوری، دہشت گردی اور پولیس پر قاتلانہ حملوں سمیت سنگین جرائم میں مطلوب تھے۔ آپریشن کے دوران ملزمان کے قبضے سے راکٹ لانچر، ہینڈ گرنیڈز، ڈرون کیمرہ، جدید اسلحہ اور سینکڑوں گولیاں برآمد ہوئیں۔گزشتہ چند ماہ کے دوران اس خطرناک گینگ کے مجموعی طور پر 13 ارکان ہلاک جبکہ متعدد گرفتار کیے جا چکے ہیں۔آر پی او سرگودھا سہیل اختر سکھیرا، ڈی پی او توقیر محمد نعیم اور آر او سی ٹی ڈی محمد اشرف کی مشترکہ پریس کانفرنس میں کامیاب آپریشن کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔