زیادتی کا شکار غیر ملکی لڑکی نے ملزمان سے متعلق بیان بدل لیا

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- تفصیلات کے مطابق زیادتی کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی، غیر ملکی خاتون ڈیانا نے ملزمان کے خلاف اپنے سابقہ بیان سے انحراف کرتے ہوئے نیا ویڈیو بیان جاری کر دیا۔
- ذرائع نے بتایا کہ غیر ملکی خاتون نے اس سے قبل دفعہ 164 کے تحت عدالتی بیان میں احمد تنویر سمیت 3 ملزمان پر زیادتی کا الزام عائد کیا تھا، تاہم اب وہ اپنے بیان سے منحرف ہوگئی۔
- ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ملزم احمد تنویر کے اہل خانہ اور رشتہ داروں کے لڑکی سے فون پر رابطے رہے، جبکہ ملزمان کے ایک وکیل اور رشتہ داروں نے بھی اسے بیان دینے پر آمادہ کرنے کے لیے رابطہ کیا۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار): لاہور: زیادتی کا شکار غیر ملکی لڑکی نے ملزمان سے متعلق بیان بدل لیا، ڈیانا نے بھاری رقم کےعوض ملزمان کو بے قصور ہونے کا بیان دیا۔
تفصیلات کے مطابق زیادتی کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی، غیر ملکی خاتون ڈیانا نے ملزمان کے خلاف اپنے سابقہ بیان سے انحراف کرتے ہوئے نیا ویڈیو بیان جاری کر دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ غیر ملکی خاتون نے اس سے قبل دفعہ 164 کے تحت عدالتی بیان میں احمد تنویر سمیت 3 ملزمان پر زیادتی کا الزام عائد کیا تھا، تاہم اب وہ اپنے بیان سے منحرف ہوگئی۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ملزم احمد تنویر کے اہل خانہ اور رشتہ داروں کے لڑکی سے فون پر رابطے رہے، جبکہ ملزمان کے ایک وکیل اور رشتہ داروں نے بھی اسے بیان دینے پر آمادہ کرنے کے لیے رابطہ کیا۔
ذرائع نے کہا کہ ڈیانا کی آمادگی کے بعد ملزم احمد تنویر کے والد لندن سے آذربائیجان گئے۔
ذرائع نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ غیر ملکی خاتون نے 2 کروڑ روپے کے عوض ملزمان کے ملوث نہ ہونے کا بیان دیا اور رقم لینے کے بعد اس وقت دبئی میں موجود۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں










