تھانہ حاجی پورہ پولیس کی بڑی کامیابی گھر میں چوری کی بڑی واردات قلیل مدت میں ٹریس ملزم گرفتار

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ڈی پی او سیالکوٹ کے نوٹس پر دو روز قبل گھر سے چوری ہونے والے ایک کروڑ روپے مالیت کے 20 تولے طلائی زیورات، غیر ملکی کرنسی اور قیمتی گھڑیوں سمیت مکمل مال مسروقہ ب۔
- تفصیلات کے مطابق دورانی ٹاؤن کے رہائشی اسماعیل اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ چکوال گئے ہوئے تھے۔
- ان کی عدم موجودگی میں نامعلوم چور نے گھر میں داخل ہو کر طلائی زیورات، غیر ملکی کرنسی، قیمتی گھڑیاں اور دیگر سامان چوری کر لیا۔
- اطلاع ملنے پر تھانہ حاجی پورہ پولیس فوری نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی۔
سیالکوٹ۔تھانہ حاجی پورہ پولیس کی بڑی کامیابی گھر میں چوری کی بڑی واردات قلیل مدت میں ٹریس ملزم گرفتار۔ ڈی پی او سیالکوٹ کے نوٹس پر دو روز قبل گھر سے چوری ہونے والے ایک کروڑ روپے مالیت کے 20 تولے طلائی زیورات، غیر ملکی کرنسی اور قیمتی گھڑیوں سمیت مکمل مال مسروقہ برآمد کر کے اصل مالک کے حوالے۔
سیالکوٹ۔ تفصیلات کے مطابق دورانی ٹاؤن کے رہائشی اسماعیل اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ چکوال گئے ہوئے تھے۔ ان کی عدم موجودگی میں نامعلوم چور نے گھر میں داخل ہو کر طلائی زیورات، غیر ملکی کرنسی، قیمتی گھڑیاں اور دیگر سامان چوری کر لیا۔ اطلاع ملنے پر تھانہ حاجی پورہ پولیس فوری نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی۔ڈی پی اوسیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد نے شہری کے گھر میں چوری کی بڑی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ASP سٹی سرکل بشریٰ عزیز کو واردات کا سراغ لگانے اور مسروقہ مال کی بازیابی یقینی بنانے کا ٹاسک سونپا۔ ASP سٹی سرکل بشریٰ عزیز کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ حاجی پورہ سیالکوٹ سب انسپکٹر کاشف بٹ اور ان کی ٹیم نے سیف سٹی کیمروں کی فوٹیجز، جائے وقوعہ سے حاصل کردہ فنگر پرنٹس، سی آر او ریکارڈ سے چہرے کی شناخت اور مخبر ذرائع سے حاصل معلومات کی مدد سے ملزم تک رسائی حاصل کی۔ مربوط تفتیش اور بروقت کارروائی کے نتیجے میں ملزم علی صیام ولد کرامت علی کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کی نشاندہی پر ایک کروڑ روپے مالیت کے 20 تولے طلائی زیورات، غیر ملکی کرنسی، قیمتی گھڑیاں اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کرکے اصل مالک کے حوالے کر دیا گیا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ متاثرہ شہری نے فوری داد رسی اور قیمتی مال کی مکمل واپسی پر ڈی پی او سیالکوٹ اور پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ کسی خاندان کی محنت کی کمائی واپس دلانا اس کے اعتماد اور احساسِ تحفظ کو بحال کرنا ہے۔ سیالکوٹ پولیس ملزمان کی گرفتاری کے ساتھ شہریوں کے مسروقہ اثاثوں کی بازیابی کے لیے بھی پوری ذمہ داری اور مستعدی سے کام کرتی رہے گی۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں










