ترک صدر اردوان کا امریکی صدر ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطہ

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترک صدارتی دفتر کا کہنا تھا کہ ترک صدر طیب اردوان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو فون پر صورتحال سے آگاہ کیا۔
- رپورٹس کے مطابق صدر اردوان نے امریکی صدر کو بتایا کہ ترکیہ، یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کے لیے دونوں ممالک کے مابین سفارتی عمل کو بحال کرنے کی کوششوں کی حمایت کرنے کو تیار۔
- دوسری جانب خطے میں جنگ کے بڑھتے سائے کے دوران خلیجی ممالک نے امن معاہدے کی کوششیں تیز کردیں۔
اپنا پسرور (مانیٹرنگ ڈیسک): انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان نے امریکی صدر ٹرمپ کو آگاہ کیا کہ ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان کے ساتھ اپنے دفاعی اتحاد کے تحت، آبنائے ہرمز اور یمن میں درپیش مسائل کو سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی کوششیں کر رہا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترک صدارتی دفتر کا کہنا تھا کہ ترک صدر طیب اردوان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو فون پر صورتحال سے آگاہ کیا۔
رپورٹس کے مطابق صدر اردوان نے امریکی صدر کو بتایا کہ ترکیہ، یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کے لیے دونوں ممالک کے مابین سفارتی عمل کو بحال کرنے کی کوششوں کی حمایت کرنے کو تیار۔
دوسری جانب خطے میں جنگ کے بڑھتے سائے کے دوران خلیجی ممالک نے امن معاہدے کی کوششیں تیز کردیں۔ قطری ثالثوں نے جنگ ختم کرنے کے لیے ایران کو نیا معاہدہ پیش کر دیا۔
خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق معاہدے کا مسودہ اتوار کو تہران کے حوالے کیا گیا اور ایران کا جواب ہفتے کے آخر میں متوقع۔
نئے مسودے میں سات روز کی ٹائم لائن مقرر کی گئی۔
برطانوی اخبار گارڈین کا کہنا ہے کہخلیجی ملک سمجھتے ہیں دوبارہ جنگ ہوئی تو تباہ کن ہو گی یہی وجہ ہے وہ امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے پر کام کر رہی ہیں۔
معاہدے کے مطابق پابندیاں ہٹتے ہی ایران سات کے بجائے چار روز میں آبنائے ہرمز کھول دے گا جب کہ حوثی ملیشیا یمن کے علاقوں سے قبضہ ختم کردے۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











