بیرونِ ملک سے موبائل فونز لانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے درآمدی موبائل فونز کی ڈیوائس آئیڈنٹیفکیشن رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم کے ذریعے رجسٹریشن کے عمل کو آسان بناتے ہوئے شہریوں کو سیلز۔
- ایف بی آر کے کسٹمز جنرل آرڈر نمبر 06 آف 2026 کے تحت 2019 کے سابقہ حکم نامے میں ترمیم کی گئی۔
- نئے طریقہ کار کے تحت سیلز ٹیکس کو مالی سال کے اختتام تک باقی مہینوں کی تعداد کے حساب سے برابر ماہانہ اقساط میں تقسیم کیا جائے۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک): اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بیرونِ ملک سے منگوائے گئے یا لائے گئے موبائل فونز کی رجسٹریشن کے لیے سیلز ٹیکس ماہانہ اقساط میں ادا کرنے کی سہولت متعارف کرا۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے درآمدی موبائل فونز کی ڈیوائس آئیڈنٹیفکیشن رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم کے ذریعے رجسٹریشن کے عمل کو آسان بناتے ہوئے شہریوں کو سیلز ٹیکس ماہانہ اقساط میں ادا کرنے کی اجازت دے۔
ایف بی آر کے کسٹمز جنرل آرڈر نمبر 06 آف 2026 کے تحت 2019 کے سابقہ حکم نامے میں ترمیم کی گئی ہے، جس کے بعد اہل افراد ڈیوائس آئیڈینٹی فکیشن رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم کے ذریعے درخواست دیتے وقت ٹیکس اقساط میں ادا کرنے کا انتخاب کرسکیں۔
نئے طریقہ کار کے تحت سیلز ٹیکس کو مالی سال کے اختتام تک باقی مہینوں کی تعداد کے حساب سے برابر ماہانہ اقساط میں تقسیم کیا جائے۔
درخواست جمع کرانے والا مہینہ بھی اقساط میں شمار ہوگا، تاہم جون میں درآمد کیے گئے موبائل فونز پر پورا سیلز ٹیکس اسی ماہ کے اختتام تک ادا کرنا ہوگا۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ پہلی قسط درخواست جمع کراتے وقت جاری ہونے والی پیمنٹ سلپ آئی ڈی (PSID) کے ذریعے ادا کرنا ہوگی، جبکہ آئندہ اقساط کے لیے ہر ماہ مقررہ تاریخ پر الگ پی ایس آئی ڈی جاری ہوگی۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں










