بولنگ اسپیڈ میں کمی آئی ہے، مگر وکٹیں لے رہا ہوں، شاہین آفریدی

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ سب پرفارم کر رہے ہیں، حسن نواز بھی پرفارمنس دے رہے ہیں، صائم ایوب نے کافی اچھی پرفارمنس دی ہے، امیدہے ٹیم کے لیے پرفارم کرے۔
- انہوں نے کہا کہ ابرار ہمارا مین بولر ہے، ہمیں آٹھویں نمبر پر آل راؤنڈر کی ضرورت ہے، یہ تو اچھی بات ہے کہ اسپنر بولنگ کیساتھ بیٹنگ بھی کرتے ہیں۔
- قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ہم ایک دو سیریز کی بنیاد پرکھلاڑی کے بارے میں منفی رائے دیتے ہیں، انہوں نے کہا کہ آئندہ میچزمیں اچھی کارکردگی کیلئے پر امید ہوں۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار): لاہور: پاکستانی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ آئندہ میچزمیں اچھی کارکردگی کیلئے پر امید ہوں۔ ہماری کوشش ہے اچھی کرکٹ کھیلیں اور میچ جیتیں، تمام کھلاڑی اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہیں۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ سب پرفارم کر رہے ہیں، حسن نواز بھی پرفارمنس دے رہے ہیں، صائم ایوب نے کافی اچھی پرفارمنس دی ہے، امیدہے ٹیم کے لیے پرفارم کرے۔
انہوں نے کہا کہ ابرار ہمارا مین بولر ہے، ہمیں آٹھویں نمبر پر آل راؤنڈر کی ضرورت ہے، یہ تو اچھی بات ہے کہ اسپنر بولنگ کیساتھ بیٹنگ بھی کرتے ہیں۔
قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ہم ایک دو سیریز کی بنیاد پرکھلاڑی کے بارے میں منفی رائے دیتے ہیں، انہوں نے کہا کہ آئندہ میچزمیں اچھی کارکردگی کیلئے پر امید ہوں۔
انہوں نے کہا کہ لاہور میں کنڈیشنز مختلف ہوں گی، پلیئنگ الیون کا فیصلہ میچ اور کنڈیشنز کے حساب سے ہوتا ہے، ٹیم میں تبدیلی کرنا پڑی تو ضرور کریں۔
شاہین کا کہنا تھا کہ ہمارا اصل فوکس اچھی کرکٹ کھیل کر میچ جیتنا ہے، نوجوان کھلاڑی اچھا کھیل پیش کر رہے ہیں، ہم اپنی غلطیوں سے سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں










