ایل پی جی کی قیمت میں بڑا اضافہ! گھریلو سلنڈر کتنے کا ہوگیا؟

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- تفصیلات کے مطابق تیل و گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نومبر 2026ء کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
- نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اوگرا نے نومبر کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں 14 روپے 73 پیسے فی کلو اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد ایل پی جی کی نئی قیمت 294 روپے 7 پیسے فی کلو مقرر کر دی گئی۔
- ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں اضافے کے بعد 11.8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 173 روپے 86 پیسے کا اضافہ ہوا۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک): اسلام آباد : ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے بعد ایل پی جی کا گھریلوسلنڈر 173 روپے 86 پیسے مہنگا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق تیل و گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نومبر 2026ء کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اوگرا نے نومبر کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں 14 روپے 73 پیسے فی کلو اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد ایل پی جی کی نئی قیمت 294 روپے 7 پیسے فی کلو مقرر کر دی گئی۔
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں اضافے کے بعد 11.8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 173 روپے 86 پیسے کا اضافہ ہوا۔
اس اضافے کے ساتھ نومبر کے لیے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 3 ہزار 470 روپے 9 پیسے مقرر کی گئی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اکتوبر کے مہینے میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 3 ہزار 296 روپے 23 پیسے کا تھا، جس میں اب نومبر کے لیے اضافہ کر دیا گیا۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











