الیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دو مرحلوں میں کرانے کا فیصلہ

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- الیکشن کمیشن کی جانب سے چیف سیکریٹری پنجاب کو ارسال کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔
- اس حوالے سے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ الیکشن کمیشن چوہدری ندیم قاسم نے چیف سیکریٹری پنجاب کو مراسلہ ارسال کردیا۔
اپنا پسرور (مانیٹرنگ ڈیسک): الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حکومت کی تجویز منظور کرتے ہوئے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دو مرحلوں میں کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کے تحت پہلے مرحلے میں پنجاب کے 21 جبکہ دوسرے مرحلے میں 20اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہوگا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے چیف سیکریٹری پنجاب کو ارسال کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور الیکشن کمیشن نے حکومت پنجاب کی جانب سے دو مرحلوں میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تجویز قبول کرلی۔
اس حوالے سے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ الیکشن کمیشن چوہدری ندیم قاسم نے چیف سیکریٹری پنجاب کو مراسلہ ارسال کردیا ہے اور مراسلے کے مطابق پنجاب کے 41 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات دو مرحلوں میں ہوں گے، پہلے مرحلے میں 21 اضلاع جبکہ دوسرے مرحلے میں بھی 20 اضلاع میں انتخابات کرائے جائیں۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











