ظلم کی انتہا! سسرالیوں نے مبینہ طور پر بہو کو پیٹرول چھڑک کر جلا ڈالا

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں سسرالیوں کے مبینہ وحشیانہ تشدد اور پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کے نتیجے میں جھلسنے والی سیالکوٹ کی رہائشی خاتون ماریہ لاہور کے اسپتال میں دورانِ علاج دم توڑ گئی۔
- 10 نومبر کو گھریلو ناچاقی پر سسرالیوں نے ماریہ کو مبینہ طور پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور اس پر پیٹرول چھڑک کر جلانے کی کوشش۔
- متوفیہ کے والد ارشد محمود نے بتایا کہ ماریہ کی شادی 7 سال قبل وقاص مجید سے ہوئی تھی اور ان کی 3 بیٹیاں ہیں۔
سیالکوٹ (بیورو رپورٹ): سیالکوٹ : سسرالیوں کے مبینہ تشدد اور پیٹرول چھڑک کر جلانے کی کوشش کا شکار خاتون لاہور میں دم توڑ گئی۔
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں سسرالیوں کے مبینہ وحشیانہ تشدد اور پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کے نتیجے میں جھلسنے والی سیالکوٹ کی رہائشی خاتون ماریہ لاہور کے اسپتال میں دورانِ علاج دم توڑ گئی۔
10 نومبر کو گھریلو ناچاقی پر سسرالیوں نے ماریہ کو مبینہ طور پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور اس پر پیٹرول چھڑک کر جلانے کی کوشش کی، جس کے بعد متاثرہ خاتون کو تشویشناک حالت میں لاہور منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی۔
متوفیہ کے والد ارشد محمود نے بتایا کہ ماریہ کی شادی 7 سال قبل وقاص مجید سے ہوئی تھی اور ان کی 3 بیٹیاں ہیں۔
والد نے الزام عائد کیا کہ ساس، سسر اور نندیں ان کی بیٹی کو اکثر بلاوجہ تشدد کا نشانہ بناتے تھے۔
متاثرہ خاتون کے والد کی مدعیت میں ساس، سسر اور نندوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق مرکزی ملزم سسر مجید کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ مفرور ساس اور نندوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
دوسری جانب خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ماریہ کا شوہر وقاص مجید رنگ (پینٹ) کا کام کرتا ہے اور ابتدائی مقدمے میں اس کا نام شامل نہیں کرایا گیا تھا، تاہم دوپہر کے وقت ماریہ کی حالت زیادہ بگڑنے پر شوہر لاہور کے اسپتال سے فرار ہو گیا۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











