مدرسے دیر سے پہنچنے پر قاری کا بہیمانہ تشدد، 12 سالہ طالبعلم کا سر پھاڑ دیا

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے شالیمار میں مدرسے میں تاخیر سے پہنچنے پر ایک قاری کی جانب سے 12 سالہ طالبعلم کو ڈنڈوں سے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنائے جانے کا واقعہ پیش آیا۔
- واقعے کے بعد متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں شالیمار پولیس اسٹیشن میں ملزم قاری ظفر الحق کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار بھی کر لیا۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار): لاہور(17 نومبر 2026): شالیمار میں مدرسے میں تاخیر سے پہنچنے پر قاری کی جانب سے 12 سالہ طالبعلم کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے شالیمار میں مدرسے میں تاخیر سے پہنچنے پر ایک قاری کی جانب سے 12 سالہ طالبعلم کو ڈنڈوں سے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنائے جانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ ملزم قاری کے تشدد سے طالبعلم کامران کے سر پر شدید چوٹیں آئیں۔
واقعے کے بعد متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں شالیمار پولیس اسٹیشن میں ملزم قاری ظفر الحق کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار بھی کر لیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے اس واقعے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں پر تشدد کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ قانون ہاتھ میں لینے اور بچوں پر تشدد کرنے والوں کو کڑے قانون کا سامنا کرنا ہوگا۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











