اسلام آباد میں تمام گاڑیوں کیلئے فٹنس لازمی 30 نومبر تک اسموگ فری بنانے کی ہدایت

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کی زیرصدارت اسلام اباد، راولپنڈی گڈز ٹرانسپورٹ یونین اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے عہدیدران کے ساتھ اہم اجلاس ہوا۔
- ترجمان نے بتایا کہ اجلاس میں گاڑیوں کی فٹنس اور اسموگ کے خاتمے سے متعلق امور زیر غور آئے اور اسلام آباد میں تمام گاڑیوں کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا۔
- انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ یونین کو 30 نومبر تک گاڑیوں کو اسموگ فری بنانے کی ہدایت کی گئی۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک): اسلام آباد میں تمام گاڑیوں کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیتے ہوئے ٹرانسپورٹ یونین کو 30 نومبر تک گاڑیوں کو اسموگ فری بنانے کی ہدایت کی گئی۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کی زیرصدارت اسلام اباد، راولپنڈی گڈز ٹرانسپورٹ یونین اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے عہدیدران کے ساتھ اہم اجلاس ہوا۔
ترجمان نے بتایا کہ اجلاس میں گاڑیوں کی فٹنس اور اسموگ کے خاتمے سے متعلق امور زیر غور آئے اور اسلام آباد میں تمام گاڑیوں کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ یونین کو 30 نومبر تک گاڑیوں کو اسموگ فری بنانے کی ہدایت کی گئی۔
چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) کائنات اظہر خان نے کہا کہ 30 نومبر کے بعد دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں انسانی صحت کے لیے خطرہ ہیں۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











