اب موبائل فون سے گاڑی اپنے نام کروائیں

📌 اہم نکات (خلاصہ):
- پنجاب حکومت نے شہریوں کی سہولت کے لیے ای پے پنجاب ایپ کے ذریعے گاڑیوں کی ملکیت منتقل کرنے کا طریقہ کار متعارف کرادیا۔
- اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے شہریوں کو سب سے پہلے گوگل پلے اسٹور یا ایپل ایپ اسٹور سے ای پے پنجاب ایپ ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگی۔
- اس کے بعد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے سیکشن میں جاکر موٹر وہیکل ٹرانسفر کے آپشن کا انتخاب کرنا ہوگا۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار): لاہور : پنجاب میں گاڑی کی ملکیت اپنے نام منتقل کرنا اب مزید آسان ہوگیا، ای پے پنجاب ایپ سے گھر بیٹھے ٹرانسفر کی سہولت فراہم کردی گئی۔
پنجاب حکومت نے شہریوں کی سہولت کے لیے ای پے پنجاب ایپ کے ذریعے گاڑیوں کی ملکیت منتقل کرنے کا طریقہ کار متعارف کرادیا ہے، جس کے تحت شہری روایتی طریقہ کار کے بجائے موبائل ایپ کے ذریعے گاڑی کی ٹرانسفر کی درخواست جمع کراسکتے ہیں۔
اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے شہریوں کو سب سے پہلے گوگل پلے اسٹور یا ایپل ایپ اسٹور سے ای پے پنجاب ایپ ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگی۔ ایپ کھولنے کے بعد اپنے موبائل نمبر اور پاس ورڈ کے ذریعے لاگ اِن کرنا ہوگا۔
اس کے بعد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے سیکشن میں جاکر موٹر وہیکل ٹرانسفر کے آپشن کا انتخاب کرنا ہوگا۔ اگلے مرحلے میں گاڑی کا رجسٹریشن نمبر درج کرنے پر سسٹم خودکار طریقے سے گاڑی اور موجودہ مالک کی تفصیلات فراہم کردے گا۔ شہری ان معلومات کا جائزہ لینے کے بعد مطلوبہ تفصیلات کی تصدیق کریں گے اور متعلقہ ضلع منتخب کریں۔
گاڑی کے خریدار کا شناختی کارڈ نمبر درج کرنے کے بعد اس کا نام، والد کا نام، موبائل نمبر اور مکمل پتہ فراہم کرنا ہوگا۔ پتے کی تفصیلات میں مکان نمبر، گلی، تحصیل، ضلع اور ڈاک خانے سمیت دیگر ضروری معلومات شامل ہوں۔
اگر گاڑی خریداری کے معاہدے کے تحت لی گئی ہے تو اس حوالے سے ہاں یا نہیں کا انتخاب کرنا ہوگا اور ضرورت کے مطابق متعلقہ تفصیلات درج کرنا ہوں گی۔ اس کے بعد گاڑی کی نمبر پلیٹ کے لیے دستیاب نمبروں میں سے مطلوبہ نمبر منتخب کیا جاسکے۔
ایپ کے ذریعے ای نیلامی میں پہلے سے بک کرائے گئے نمبر، موجودہ جاری سیریز کے نمبر، پہلے سے محفوظ نمبر یا شناختی کارڈ اور این ٹی این پر دستیاب نمبروں میں سے انتخاب کی سہولت بھی فراہم کی گئی۔
درخواست کے اگلے مرحلے میں گاڑی کی تصاویر اپ لوڈ کرنا ہوں گی، جن میں نمبر پلیٹ اور گاڑی کا مکمل اگلا منظر، چیسز نمبر کی واضح تصویر اور گاڑی کے پچھلے حصے کی مکمل تصویر شامل۔
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











