آئی ایم ایف کی شرط پر ایف بی آر کا سٹیل سیکٹر کی نگرانی سخت کرنے کا فیصلہ

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ہدایت کے تحت سٹیل پگھلانے والے یونٹس، ری رولرز اور مشترکہ صنعتی اداروں کے لیے پیداواری نگرانی کا نظام نصب کرنا اور اسے فعال رکھنا لازمی ہوگا۔
- ایف بی آر کے مطابق نئے نظام کے تحت سٹیل کی پیداوار، وزن، تعداد اور ترسیل کا مکمل ریکارڈ مرتب کیا جائے گا، تیار ہونے والی اسٹیل مصنوعات کی پیمائش اور تعداد کی نگرانی بھی اسی نظام کے ذریعے کی جائے۔
- اس کے علاوہ اسٹیل مصنوعات کی نقل و حمل کے لیے استعمال ہونے والی گاڑیوں کے رجسٹریشن نمبرز، مجموعی وزن اور خالص وزن کا ریکارڈ رکھنا بھی لازمی قرار دیا گیا۔
اپنا پسرور (مانیٹرنگ ڈیسک): ایف بی آر کے مطابق سٹیل سیکٹر میں ٹیکس چوری روکنے اور پیداواری و ترسیلی اعداد و شمار میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے سٹیل مینوفیکچررز کو مانیٹرنگ سسٹم نصب کرنا ہوگا، اس اقدام کا مقصد پیداوار اور فروخت کے ریکارڈ میں ممکنہ فرق کی نشاندہی کرنا۔
ہدایت کے تحت سٹیل پگھلانے والے یونٹس، ری رولرز اور مشترکہ صنعتی اداروں کے لیے پیداواری نگرانی کا نظام نصب کرنا اور اسے فعال رکھنا لازمی ہوگا۔
ایف بی آر کے مطابق نئے نظام کے تحت سٹیل کی پیداوار، وزن، تعداد اور ترسیل کا مکمل ریکارڈ مرتب کیا جائے گا، تیار ہونے والی اسٹیل مصنوعات کی پیمائش اور تعداد کی نگرانی بھی اسی نظام کے ذریعے کی جائے۔
اس کے علاوہ اسٹیل مصنوعات کی نقل و حمل کے لیے استعمال ہونے والی گاڑیوں کے رجسٹریشن نمبرز، مجموعی وزن اور خالص وزن کا ریکارڈ رکھنا بھی لازمی قرار دیا گیا۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ جدید مانیٹرنگ سسٹم کے ذریعے اسٹیل کی پیداوار اور ترسیل کے اعداد و شمار کا موازنہ کیا جا سکے گا، جس سے ریکارڈ میں تضادات اور ممکنہ ٹیکس چوری کی نشاندہی میں مدد ملے۔
ادارے نے سٹیل مینوفیکچررز کو ہدایت کی ہے کہ مانیٹرنگ کے لیے درکار آلات اور سافٹ ویئر ایف بی آر کے منظور شدہ فراہم کنندگان سے حاصل کیے جائیں، مطلوبہ نگرانی اور ترسیل کا ریکارڈ مرتب کیے بغیر سٹیل مصنوعات کو صنعتی یونٹ سے باہر بھیجنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
ایف بی آر کے مطابق مقررہ تاریخ تک مانیٹرنگ سسٹم نصب نہ کرنے، قواعد کی خلاف ورزی کرنے یا پیداوار چھپانے کی صورت میں متعلقہ صنعتی اداروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکتی۔
اس اقدام کو سٹیل سیکٹر میں ٹیکس وصولیوں کو بہتر بنانے، سیلز ٹیکس چوری کی روک تھام اور صنعتی پیداوار کے ریکارڈ کو زیادہ شفاف بنانے کی کوشش قرار دیا جا رہا۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











