پاکستان کرکٹ بورڈ کا 38 کرکٹرز کے لیے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق کھلاڑیوں کو ٹیسٹ، ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور ڈیویلپمنٹ سمیت مختلف کیٹیگریز میں شامل کیا گیا۔
- رپورٹس کے مطابق بابر اعظم اور سلمان علی آغا کو ٹیسٹ اور ون ڈے فارمیٹ کے کنٹریکٹس دیے گئے ہیں جبکہ ٹیسٹ کیٹیگری میں اذان اویس، محمد عباس، ساجد خان اور سعود شکیل کو شامل کیا گیا۔
- ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے معاہدوں میں ابرار احمد، فخر زمان، فہیم اشرف، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی اور عرفات منہاس شامل کیا گیا۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار): لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے 38 قومی کرکٹرز کے لیے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کردیا گیا ہے جو 30 جون 2027 تک برقرار رہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق کھلاڑیوں کو ٹیسٹ، ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور ڈیویلپمنٹ سمیت مختلف کیٹیگریز میں شامل کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق بابر اعظم اور سلمان علی آغا کو ٹیسٹ اور ون ڈے فارمیٹ کے کنٹریکٹس دیے گئے ہیں جبکہ ٹیسٹ کیٹیگری میں اذان اویس، محمد عباس، ساجد خان اور سعود شکیل کو شامل کیا گیا۔
ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے معاہدوں میں ابرار احمد، فخر زمان، فہیم اشرف، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی اور عرفات منہاس شامل کیا گیا۔
ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیٹیگری میں حسن نواز، معاذ صداقت، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، شاداب خان اور عثمان طارق کو شامل کیا گیا۔
اس کے علاوہ مستقبل کے کھلاڑیوں کی تیاری کے لیے ڈیویلپمنٹ کیٹیگری میں 19 کرکٹرز کو شامل کیا گیا ہے جن میں عبدالصمد، عبداللہ فضل، احمد دانیال، علی رضا، فرحان یوسف، حنین شاہ، محمد طحہٰ، محمد طیب عارف،محمد غازی غوری، محمد عمران رندھاوا،رضا اللہ، سعد بیگ، سعد مسعود، سمیر منہاس، شاہ زیب خان، شامل حسین، سفیان مقیم اور عبید شاہ شامل ہیں۔
سعودی عرب میں کرکٹ کا کھیل تیزی سے فروغ پا رہا ہے: شاہد آفریدی
پی سی بی کے مطابق مجموعی طور پر 38 کھلاڑیوں کو مختلف فارمیٹس اور ڈیویلپمنٹ کیٹیگری میں معاہدوں کی پیشکش کی گئی۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











