ولیمے کے روز دلہن کو قتل کرنے والا ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے سمن آباد چونگی پر ولیمے کے دن دلہن کے قتل کے مرکزی ملزم سرفراز کرائم انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے ساتھ مبینہ مقابلے میں مارا گیا۔
- سی سی ڈی حکام نے بتایا کہ مدوخلیل روڈ پر 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 افراد کو تلاشی کے لیے رکنے کا اشارہ کیا گیا تو ملزمان نے پولیس پر سیدھی فائرنگ۔
- پولیس کی جوابی فائرنگ اور فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم شدید زخمی ہو گیا جبکہ اس کے 3 ساتھی اندھارے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی): گوجرانوالہ: ولیمے کے روز دلہن کو قتل کرنے والا ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے سمن آباد چونگی پر ولیمے کے دن دلہن کے قتل کے مرکزی ملزم سرفراز کرائم انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے ساتھ مبینہ مقابلے میں مارا گیا۔
سی سی ڈی حکام نے بتایا کہ مدوخلیل روڈ پر 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 افراد کو تلاشی کے لیے رکنے کا اشارہ کیا گیا تو ملزمان نے پولیس پر سیدھی فائرنگ کر۔
پولیس کی جوابی فائرنگ اور فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم شدید زخمی ہو گیا جبکہ اس کے 3 ساتھی اندھارے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔
سی سی ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ زخمی ملزم سرفراز اسپتال منتقلی کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، جو دراصل اپنے ہی فرار ہونے والے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دوسری کارروائی کے دوران سرفراز کے ساتھی حمزہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ کیس میں نامزد ایک ملزمہ عروب کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا۔
واضح رہے کہ سمن آباد چونگی کے قریب دلہن کے قتل کا واقعہ 24 اکتوبر کی شام پیش آیا تھا، جس میں ولیمے کے روز ہی نئی نویلی دلہن کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں








