وائٹ ہاؤس ریسٹورنٹ اور باتھ روم جیسا لگنے لگا ہے، سابق امریکی صدور کا ٹرمپ پر طنز

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- باراک اوباما نے جارجیا میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا کہ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کو ایسا بنا دیا ہے جیسے صدام حسین نے ’چیزکیک فیکٹری‘ ریسٹورنٹ کھول لیا۔
- اوباما نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ مہنگائی اور معاشی مشکلات جیسے سنجیدہ مسائل حل کرنے کے بجائے غیر ضروری تنازعات میں الجھی ہوئی۔
- دوسری جانب سابق صدر بل کلنٹن نے وائٹ ہاؤس کے روز گارڈن کی آرائش کو معروف موسیقار لیبراچی کے چمکیلے باتھ روم سے تشبیہ۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): امریکا کے سابق صدور باراک اوباما اور بل کلنٹن نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وائٹ ہاؤس کی زرق برق تزئین و آرائش کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے بھڑکیلے ریسٹورنٹ اور باتھ روم سے تشبیہ دے دی۔
باراک اوباما نے جارجیا میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا کہ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کو ایسا بنا دیا ہے جیسے صدام حسین نے ’چیزکیک فیکٹری‘ ریسٹورنٹ کھول لیا ہو۔
اوباما نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ مہنگائی اور معاشی مشکلات جیسے سنجیدہ مسائل حل کرنے کے بجائے غیر ضروری تنازعات میں الجھی ہوئی ہے۔ حکومت مصنوعی غصے اور بیانات کے ذریعے عوام کی توجہ حقیقی مسائل سے ہٹا رہی ہے۔
دوسری جانب سابق صدر بل کلنٹن نے وائٹ ہاؤس کے روز گارڈن کی آرائش کو معروف موسیقار لیبراچی کے چمکیلے باتھ روم سے تشبیہ دی۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں











