نوڈلز کھانے سے 2 کمسن بہنیں جاں بحق

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے شاہدرہ میں مبینہ طور پر مضرِ صحت کھانا (نوڈلز) کھانے سے دو کمسن بچیاں دم توڑ گئیں، جبکہ ان کی تیسری بہن تشویشناک حالت میں میو اسپتال میں زیرِ علاج۔
- متاثرہ بچیوں کی والدہ نے بتایا تینوں بچیوں نے رات کے وقت نوڈلز کھائے تھے جس کے بعد اچانک ان کی طبیعت شدید بگڑ گئی۔
- حالت غیر ہونے پر بچیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار): لاہور: شاہدرہ میں مبینہ طور پر مضرِ صحت نوڈلز کھانے سے دو کمسن بہنیں جاں بحق جبکہ ایک کی حالت تشویشناک۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے شاہدرہ میں مبینہ طور پر مضرِ صحت کھانا (نوڈلز) کھانے سے دو کمسن بچیاں دم توڑ گئیں، جبکہ ان کی تیسری بہن تشویشناک حالت میں میو اسپتال میں زیرِ علاج۔
متاثرہ بچیوں کی والدہ نے بتایا تینوں بچیوں نے رات کے وقت نوڈلز کھائے تھے جس کے بعد اچانک ان کی طبیعت شدید بگڑ گئی۔
حالت غیر ہونے پر بچیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تینوں بچیوں کو گزشتہ رات انتہائی تشویشناک حالت میں میو اسپتال لایا گیا تھا، تاہم حالت زیادہ خراب ہونے کے باعث دو بچیاں جانبر نہ ہو سکیں اور دم توڑ گئیں۔
والدہ کے مطابق جاں بحق ہونے والی بچیوں میں 4 سالہ جنت اور 6 سالہ ماہین شامل ہیں، جبکہ 11 سالہ ایشال اسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا۔
واقعے کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہے جبکہ متعلقہ حکام کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











