میرے پاکستان کا ہر بچہ لخت جگر ہے، مریم نواز

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ورلڈ چلڈرن ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میرے پاکستان کا ہر بچہ لخت جگر ہے اور اپنی اولاد کی مانند میرا مستقبل، میری ذمے داری اور اولین ترجیح۔
- انہوں نے پنجاب کے ہر بچے کو محبت، دعاؤں اور رحمتوں سے بھرپور سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ جہاں بچے محفوظ ہوں وہاں مستقبل روشن ہوتا ہے، اور پنجاب حکومت کا ہر قدم بچوں کی بھلائی، حفاظت اور خوشیوں کے لیے۔
- وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بچوں کی صحت اور اعلیٰ تعلیم ان کی پہلی ترجیح۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار): لاہور(20 نومبر 2026): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ میرے پاکستان کا ہر بچہ لخت جگر ہے اور اپنی اولاد کی مانند میرا مستقبل، میری ذمے داری اور اولین ترجیح۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ورلڈ چلڈرن ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میرے پاکستان کا ہر بچہ لخت جگر ہے اور اپنی اولاد کی مانند میرا مستقبل، میری ذمے داری اور اولین ترجیح۔
انہوں نے پنجاب کے ہر بچے کو محبت، دعاؤں اور رحمتوں سے بھرپور سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ جہاں بچے محفوظ ہوں وہاں مستقبل روشن ہوتا ہے، اور پنجاب حکومت کا ہر قدم بچوں کی بھلائی، حفاظت اور خوشیوں کے لیے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بچوں کی صحت اور اعلیٰ تعلیم ان کی پہلی ترجیح ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے ذریعے ہزاروں بچوں کی زندگیاں بچائی گئی ہیں، جبکہ ٹائپ-ون شوگر کے مریض بچوں کو انسولین کِٹس گھر گھر پہنچائی جا رہی ہیں۔
ان کے مطابق غذائی قلت کے شکار بچوں کے لیے جنوبی پنجاب میں سکول میل پروگرام شروع کیا گیا ہے، اور خصوصی بچوں کو مصنوعی اعضا، ہیرنگ ایڈز اور وِیل چیئرز فراہم کی جا رہی ہیں۔
مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ آٹسٹک بچوں کے لیے پاکستان میں خصوصی آٹزم سکول قائم کر دیے گئے ہیں، جبکہ بچوں کے لیے نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف ارلی ایجوکیشن ہر ضلع میں قائم کیے جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی پروگرام جدید ترین نظام کے تحت گمشدگی اور استحصال کے کیسز حل کر رہا ہے، چائلڈ لیبر کے انسداد کے لیے سخت کریک ڈاؤن جاری ہے، اور بچوں کے خلاف تشدد اور بھیانک جرائم کا خاتمہ یقینی بنایا جا رہا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اگر کوئی بچہ محروم، لاچار یا نظر انداز دکھائی دے تو نیند نہیں آتی۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ پنجاب کا ہر بچہ پڑھے گا، صحت مند ہوگا اور مسکرائے گا، کیونکہ ماں بچوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑتی۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











