لاہور: پولیس نے مولانا فضل الرحمان کی قیام گاہ کا محاصرہ کرلیا، بھاری نفری تعینات

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- جے یو آئی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مولانا فضل الرحمان گزشتہ شب لاہور پہنچے تھے، آج انہیں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی دعوت پر وکلاء سے خطاب کرنا۔
- جے یو آئی کا کہنا ہے کہ اس وقت پنجاب پولیس نے ان کی قیام گاہ کے باہر اہلکار تعینات کرکے انہیں باہر آنے سے روک دیا۔
- جمعیت علمائے اسلام کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن ملک کی ایک بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار): پنجاب پولیس کی بھاری نفری نے لاہور میں امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی قیام گاہ کا محاصرہ کرلیا۔
جے یو آئی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مولانا فضل الرحمان گزشتہ شب لاہور پہنچے تھے، آج انہیں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی دعوت پر وکلاء سے خطاب کرنا۔
جے یو آئی کا کہنا ہے کہ اس وقت پنجاب پولیس نے ان کی قیام گاہ کے باہر اہلکار تعینات کرکے انہیں باہر آنے سے روک دیا ہے، پولیس نے سوسائٹی میں بھاری نفری تعینات کردی جبکہ سوسائٹی کے مین گیٹ پر کنٹینر رکھ دیا، سوسائٹی کے رہائشیوں کو بھی آنے جانے سے روک دیا گیا۔
جمعیت علمائے اسلام کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن ملک کی ایک بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں۔ انہیں رہائش گاہ سے باہر آنے سے روکنا بنیادی شہری آزادی اور جمہوری روایات کے منافی۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











