سڑک پر پڑے نوجوان کی مدد کرنے والوں پر کالج بس چڑھ دوڑی، ویڈیو وائرل

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- بھارتی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ لدھیانہ کے مچھیواڑا۔
- واقعے کی سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چند افراد اپنی موٹر سائیکلوں کے ساتھ رکے ہوئے ہیں اور نوجوان کو سڑک سے ہٹا کر محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اپنا پسرور (مانیٹرنگ ڈیسک): بھارتی ریاست پنجاب میں سڑک پر گرے نوجوان کی مدد کرنے والے افراد کو تیز رفتار کالج بس نے کچل دیا، حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ لدھیانہ کے مچھیواڑا۔ کوہارا روڈ پر اتوار کے روز پیش آیا جہاں ایک نوجوان مبینہ طور پر نشے کی حالت میں اسکوٹر سمیت سڑک پر گرا ہوا تھا۔
واقعے کی سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چند افراد اپنی موٹر سائیکلوں کے ساتھ رکے ہوئے ہیں اور نوجوان کو سڑک سے ہٹا کر محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اسی دوران پیچھے سے آنے والی زرد رنگ کی تیز رفتار کالج بس ان مدد کرنے والے افراد پر چڑھ دوڑی۔ جائے حادثہ پر ایک کم عمر بچہ بھی موجود تھا۔ حادثے میں دو نوجوان شدید زخمی ہوگئے۔
حادثے میں زخمی ہونے والے کرندیپ سنگھ نے بتایا کہ وہ اپنی گاڑی کی مرمت کے لیے مچھیواڑا جا رہے تھے کہ نوجوان کو سڑک پر گرا دیکھ کر دیگر افراد کے ساتھ مدد کے لیے رک گئے۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











