سمبڑیال: Sialkot Police (DPO Office) - Official Updates. سمبڑیال میں 7 کروڑ روپے مالیت کا سونا لوٹنے کے مقدمے میں تینوں مطلوب ملزمان مختلف شہروں سے گرفتار 6 نومبر کو علی الصبح مسلح افراد نے سمبڑیال میں ایک سنار کے گھر سے دو کلوگرام سے زائد سونا لوٹ لیا تھا۔ ہیلپ لائن 15 پر اطلاع ملتے ہی پولیس نے ناکہ بندی کی تو ملزمان سونا قریبی کھیتوں میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے اسی روز تمام سونا برآمد کر کے مالک کے حوالے کر دیا۔ ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد کی نگرانی اور ڈی ایس پی سمبڑیال سجاد احمد باجوہ کی سربراہی میں ایس ایچ او سمبڑیال انسپکٹر میاں عبدالرزاق کی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگا کر انہیں گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ شہریوں کی قیمتی املاک کے تحفظ اور جرائم پیشہ افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد