’توقیر بھاگو، ہم تمھیں چھڑوانے آئے ہیں‘: وسیم عباس کے قتل کے ملزم کا مبینہ فرار اور تین گھنٹے بعد فائرنگ میں ہلاکت کا دعویٰ

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- انتباہ: اس رپورٹ میں موجود تفصیلات قارئین کے لیے تکلیف دہ ہو سکتی ہیں۔
- پنجاب کے کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کا دعویٰ ہے کہ ملتان میں کم عمر لڑکے وسیم عباس کو گاڑی سے ٹکر مارنے والے ٹھیکیدار توقیر نذیر مقامی۔
- اس کیس نے پاکستان کے مقامی ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کی۔ 19 اکتوبر کے واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ۔
انتباہ: اس رپورٹ میں موجود تفصیلات قارئین کے لیے تکلیف دہ ہو سکتی ہیں۔
پنجاب کے کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کا دعویٰ ہے کہ ملتان میں کم عمر لڑکے وسیم عباس کو گاڑی سے ٹکر مارنے والے ٹھیکیدار توقیر نذیر مقامی پولیس کی تحویل سے فرار ہونے کے بعد ’اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے ہیں۔‘
اس کیس نے پاکستان کے مقامی ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کی۔ 19 اکتوبر کے واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 15 سالہ وسیم عباس ملتان کے علاقے رائل آرچرڈ کی ایک گلی میں بھاگ رہے ہیں اور ملزمان کار میں ان کا تعاقب کر رہے ہیں۔ ایک موقع پر توقیر نذیر اپنی کار سے وسیم عباس کو ٹکر مارتے ہیں اور وہ موقع پر ہی دم توڑ دیتے ہیں۔
واقعے کے ایک روز بعد یعنی 20 اکتوبر کو مقامی عدالت نے ملزم توقیر نذیر کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا گیا۔ تاہم سی سی ڈی حکام نے بتایا کہ اس مقدمے کی تفتیش کا معاملہ سی سی ڈی کو سونپ دیا گیا تھا، جیسا کہ بچوں اور عورتوں سے متعلق تمام کیسز میں ہوتا ہے۔
سی سی ڈی کے انسپکٹر انور مجید کا کہنا تھا کہ ملزم توقیر مقامی پولیس کی تحویل سے فرار ہو گیا تھا۔ وہ مزید کہتے ہیں کہ بہاولپور میں بائی پاس روڈ کے قریب موٹر سائیکلوں پر سوار ان کے ساتھیوں نے مبینہ طور پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں توقیر موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ فائرنگ سے پولیس اہلکار محفوظ رہے۔
دریں اثنا ایس پی سی سی ڈی عرفان اکبر کے مطابق ملزم کے دوسرے ساتھی امجد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
تھانہ سی سی ڈی ملتان نے ملزم توقیر کے فرار سے متعلق مقدمہ رات گئے درج کیا جس کے مطابق وہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب اپنے ساتھیوں کی مدد سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے تھے۔
یہ خبر قارئین کی بروقت آگاہی اور عوامی مفاد کے لیے خودکار سسٹم کے ذریعے شایع کی گئی ہے۔ جملہ حقوق اشاعتی ادارے کے پاس محفوظ ہیں۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں










