Breaking NewsNov 25, 2026
🇵🇰 اردو میں پڑھیںتحصیل پسرور میں تین کرکٹ اسٹیڈیمز کے قیام کی تجویز

مطالعہ کی سہولیات:
تحصیل پسرور میں تین کرکٹ اسٹیڈیمز کے قیام کی تجویز. 📌 اہم نکات (خلاصہ): پسرور (25 نومبر 2026ء) تحصیل پسرور کے کھیلوں کے میدان آباد کرنے اور نوجوانوں کو کھیلوں کی جدید سہولیات فراہم کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ وزیراعلیٰ آفس پنجاب کی جانب سے 24 نومبر 2026ء کو جاری ہونے والے سرکاری مراسلے میں پسرور شہر، کلاسوالہ اور ٹھرو اڈہ میں کرکٹ اسٹیڈیمز کی فراہمی کی تجویز شامل کی۔ مراسلے کے مطابق محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ اسپورٹس کو ہدایت کی گئی ہے کہ مجوزہ منصوبے کا شعبہ جاتی ترجیحات، دستیاب مالی وسائل اور متعلقہ قوانین و پالیسیوں کی روشنی۔ مجوزہ منصوبے کے تحت: 1. پسرور شہر میں کرکٹ اسٹیڈیم کا قیام۔ پسرور (25 نومبر 2026ء) تحصیل پسرور کے کھیلوں کے میدان آباد کرنے اور نوجوانوں کو کھیلوں کی جدید سہولیات فراہم کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے دفتر نے ضلع سیالکوٹ کی تحصیل پسرور میں تین کرکٹ اسٹیڈیمز کے قیام کی تجویز کا جائزہ لینے کے لیے متعلقہ محکمے کو باضابطہ ہدایات جاری کر دی ہیں۔ وزیراعلیٰ آفس پنجاب کی جانب سے 24 نومبر 2026ء کو جاری ہونے والے سرکاری مراسلے میں پسرور شہر، کلاسوالہ اور ٹھرو اڈہ میں کرکٹ اسٹیڈیمز کی فراہمی کی تجویز شامل کی گئی ہے۔ مراسلے کے مطابق محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ اسپورٹس کو ہدایت کی گئی ہے کہ مجوزہ منصوبے کا شعبہ جاتی ترجیحات، دستیاب مالی وسائل اور متعلقہ قوانین و پالیسیوں کی روشنی میں تفصیلی جائزہ لیا جائے اور اپنی سفارشات پر مشتمل سمری سات روز کے اندر وزیراعلیٰ پنجاب کے دفتر کو ارسال کی جائے تاکہ اس حوالے سے مزید احکامات جاری کیے جا سکیں۔ مجوزہ منصوبے کے تحت: پسرور شہر میں کرکٹ اسٹیڈیم کا قیام۔ کلاسوالہ میں کرکٹ اسٹیڈیم کی فراہمی۔ ٹھرو اڈہ میں کرکٹ اسٹیڈیم کا قیام۔ یہ پیش رفت تحصیل پسرور کے نوجوانوں، کھلاڑیوں اور کھیلوں سے دلچسپی رکھنے والے شہریوں کے لیے امید افزا خبر ہے۔ اگر یہ منصوبہ منظور ہو کر عملی شکل اختیار کرتا ہے تو مقامی نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے، کرکٹ کے فروغ اور مستقبل میں ضلعی و صوبائی سطح پر نمائندگی کے بہتر مواقع میسر آ سکتے ہیں۔ پسرور جیسے تاریخی اور آبادی کے لحاظ سے اہم علاقے میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ تین مختلف مقامات پر اسٹیڈیمز کی تجویز نہ صرف مقامی ٹیلنٹ کو آگے بڑھانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے بلکہ نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کا بھی ذریعہ بن سکتی ہے۔ وزیراعلیٰ آفس کا مراسلہ فی الحال منصوبے کے محکمانہ جائزے اور سفارشات کی ہدایت ہے۔ تینوں اسٹیڈیمز کی حتمی منظوری، فنڈز کے اجرا یا تعمیراتی کام کے آغاز کا فیصلہ ابھی سامنے نہیں آیا۔ پسرور کے نوجوانوں کے لیے یہ ایک امید افزا قدم ہے۔ اب اہلِ علاقہ کی نظریں محکمانہ جائزے اور حتمی منظوری پر مرکوز ہیں۔
Follow Apna Pasrur Official WhatsApp Channel
Get breaking news, instant alerts, and district updates directly on your WhatsApp











