فضائی آلودگی سے لاہور کے درختوں اور پودوں کی صحت متاثر ہونے لگی

📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ماہرین کے مطابق فضائی آلودگی کے مسلسل اثرات سے درختوں کے پتے پیلے پڑ سکتے ہیں، خشک ہو کر قبل از وقت جھڑ سکتے ہیں جبکہ پودوں کی خوراک تیار کرنے کی صلاحیت بھی کم ہو سکتی۔
- بالخصوص سردیوں میں جب لاہور کی فضا میں دھند، گردوغبار اور باریک آلودہ ذرات کی مقدار بڑھ جاتی ہے تو یہ ذرات پتوں کی سطح پر تہہ بنا لیتے ہیں، جس سے سورج کی روشنی جذب کرنے اور ضیائی تالیف کا عمل متاثر ہوتا۔
- ماہر نباتات اور باغ جناح لاہور کے پراجیکٹ ڈائریکٹر جلیل احمد کے مطابق فضائی آلودگی، دھول مٹی اور زہریلے کیمیائی ذرات پتوں کے مسام بند کر سکتے ہیں، جس سے پودوں میں گیسوں کے تبادلے اور ضیائی تالیف کا عمل متاثر ہوتا۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار): لاہور میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی جہاں انسانی صحت کے لیے خطرات پیدا کر رہی ہے، وہیں شہر کے درخت اور پودے بھی اس کے منفی اثرات کی زد میں آ رہے ہیں۔ فضا میں موجود دھول، باریک ذرات اور زہریلی گیسیں پتوں پر جمع ہو کر ضیائی تالیف سمیت پودوں کے قدرتی حیاتیاتی افعال کو متاثر کر رہی ہیں، جس سے ان کی نشوونما سست ہونے اور صحت متاثر ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔
ماہرین کے مطابق فضائی آلودگی کے مسلسل اثرات سے درختوں کے پتے پیلے پڑ سکتے ہیں، خشک ہو کر قبل از وقت جھڑ سکتے ہیں جبکہ پودوں کی خوراک تیار کرنے کی صلاحیت بھی کم ہو سکتی۔
بالخصوص سردیوں میں جب لاہور کی فضا میں دھند، گردوغبار اور باریک آلودہ ذرات کی مقدار بڑھ جاتی ہے تو یہ ذرات پتوں کی سطح پر تہہ بنا لیتے ہیں، جس سے سورج کی روشنی جذب کرنے اور ضیائی تالیف کا عمل متاثر ہوتا۔
ماہر نباتات اور باغ جناح لاہور کے پراجیکٹ ڈائریکٹر جلیل احمد کے مطابق فضائی آلودگی، دھول مٹی اور زہریلے کیمیائی ذرات پتوں کے مسام بند کر سکتے ہیں، جس سے پودوں میں گیسوں کے تبادلے اور ضیائی تالیف کا عمل متاثر ہوتا۔
اس کے نتیجے میں پودے اپنی خوراک کم تیار کرتے ہیں اور ان کی نشوونما سست پڑ جاتی ہے۔ ان کے مطابق سلفر ڈائی آکسائیڈ، نائٹروجن آکسائیڈز اور زمینی اوزون جیسی آلودہ گیسیں پودوں کے خلیوں کو بھی نقصان پہنچا سکتی ہیں۔
درختوں اور پودوں کو آلودگی کے اثرات سے بچانے کے لیے ان کی باقاعدہ دیکھ بھال بھی ضروری ہے۔ اسی مقصد کے تحت پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) لاہور کے مختلف علاقوں میں درختوں اور پودوں پر پانی کا چھڑکاؤ کرتی ہے تاکہ پتوں پر جمع ہونے والی دھول اور مٹی صاف کی جا سکے۔
جلیل احمد کے مطابق بارش پتوں کی قدرتی صفائی کا مؤثر ذریعہ ہے، تاہم بارشیں نہ ہونے کی صورت میں مصنوعی طریقے سے پانی کا چھڑکاؤ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے شہریوں کو بھی مشورہ دیا کہ وہ گھروں کے باغیچوں اور چھتوں پر رکھے پودوں کے پتوں کو وقفے وقفے سے پانی سے صاف کریں۔
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











