اسلام آباد میں اہم پیشرفت؛ تجاوزات کیخلاف کارروائیاں مزید تیز ہونے کا امکان

📌 اہم نکات (خلاصہ):
- نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے انیل سعید کو اسپیشل مجسٹریٹ سی ڈی اے کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔
- انیل سعید کو تجاوزات کے خاتمے اور کلین اینڈ گرین اسلام آباد مہم میں کردار کے باعث نئی ذمہ داری سونپی گئی۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک): اسلام آباد میں ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے انیل سعید کو اسپیشل مجسٹریٹ سی ڈی اے کا اضافی چارج تفویض کردیا گیا، جس کے بعد تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیاں مزید تیز ہونے کا امکان۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے انیل سعید کو اسپیشل مجسٹریٹ سی ڈی اے کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ انیل سعید اس سے قبل اسسٹنٹ کمشنر سمیت اہم انتظامی عہدوں پر فرائض انجام دے چکے ہیں۔
انیل سعید کو تجاوزات کے خاتمے اور کلین اینڈ گرین اسلام آباد مہم میں کردار کے باعث نئی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اسپیشل مجسٹریٹ کا اضافی چارج ملنے کے بعد تجاوزات کے خلاف کارروائیاں مزید تیز ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا۔
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











