لاہور نارووال سیکشن پر ٹرینوں کی مسلسل تاخیر، مسافر چھتوں پر سفر کرنے پر مجبور

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ
میزبان و براڈکاسٹر
تجزیہ کار و شریک میزبان
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- لاہور سے نارووال جانے والی صبح اور رات کی ٹرینیں روزانہ دو سے تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہونے لگیں۔
- ذرائع کے مطابق لاہور سے نارووال جانے والی 211 اپ نارووال پسنجر اور 209 اپ فیض احمد فیض پسنجر کی تاخیر معمول بن گئی۔
نارووال (نمائندہ خصوصی): لاہور نارووال سیکشن پر ٹرینوں کی مسلسل تاخیر اور پرانی و خستہ حال بوگیوں کے استعمال نے مسافروں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا۔
لاہور سے نارووال جانے والی صبح اور رات کی ٹرینیں روزانہ دو سے تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہونے لگیں، مسافر بروقت منزل پر پہنچنے کے بجائے گھنٹوں انتظار کرنے پر مجبور ہیں جبکہ بعض مسافروں کے مطابق بوگیوں کی گنجائش اور سہولیات کی کمی کے باعث انہیں چھتوں پر چڑھ کر سفر کرنا پڑتا۔
ذرائع کے مطابق لاہور سے نارووال جانے والی 211 اپ نارووال پسنجر اور 209 اپ فیض احمد فیض پسنجر کی تاخیر معمول بن گئی ہے۔ ٹرینوں میں استعمال ہونے والی متعدد بوگیاں بھی پرانی اور خستہ حال ہیں، جن کے اندرونی حصے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ مسافروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایسی بوگیوں کا استعمال کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور نارووال سیکشن پر ریلوے حکام کی جانب سے برانچ لائن کو مین لائن جیسی ترجیح نہیں دی جاتی جبکہ ٹرینوں کے ریک شیئرنگ سسٹم نے بھی تاخیر کے مسائل بڑھا دیے ہیں۔ ایک ہی ریک سے مختلف ٹرینیں چلانے کے باعث روزانہ چار مرتبہ ریک تبدیل کیے جاتے ہیں، جس سے ٹرینوں کی روانگی کا نظام متاثر ہو رہا۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











