پنجاب میں انسداد اسموگ کارروائیاں تیز، صنعتی یونٹس پر جرمانے دگنے سے تجاوز کرگئے

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ
میزبان و براڈکاسٹر
تجزیہ کار و شریک میزبان
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- پنجاب میں فضائی آلودگی کے بڑے ذرائع کے خلاف محکمہ تحفظ ماحولیات نے کارروائیاں تیز کردیں۔
- محکمہ تحفظ ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سیکرٹری ماحولیات سلوت سعید کی انتظامی نگرانی۔
- سرکاری اعداد و شمار کے مطابق یکم جنوری سے 10 نومبر 2026 تک صوبے میں 80 ہزار 594 بھٹہ خشت کی انسپکشن کی گئی جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں یہ تعداد 37 ہزار 838 تھی۔
اپنا پسرور (مانیٹرنگ ڈیسک): بھٹہ خشت کے معائنے دوگنا، پلاسٹک آلودگی کے خلاف کارروائیوں میں بھی نمایاں اضافہ، رواں سال 80 ہزار سے زائد بھٹوں کی انسپکشن کی گئی۔
پنجاب میں فضائی آلودگی کے بڑے ذرائع کے خلاف محکمہ تحفظ ماحولیات نے کارروائیاں تیز کردیں۔ رواں سال یکم جنوری سے 10 نومبر تک بھٹہ خشت کے معائنے گزشتہ سال کے مقابلے میں دوگنا سے زیادہ ہوگئے جبکہ صنعتی یونٹس پر عائد جرمانوں کی مالیت 10 کروڑ روپے سے بڑھ کر 21 کروڑ 69 لاکھ روپے سے تجاوز کرگئی۔
محکمہ تحفظ ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سیکرٹری ماحولیات سلوت سعید کی انتظامی نگرانی اور ڈی جی انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی پنجاب عبداللہ نیئر شیخ کی سربراہی میں صنعتی آلودگی، دھواں چھوڑنے والے بھٹوں، پلاسٹک جلانے، ریسٹورنٹس کے دھویں اور گردوغبار کے خلاف کارروائیوں میں اضافہ کیا گیا۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق یکم جنوری سے 10 نومبر 2026 تک صوبے میں 80 ہزار 594 بھٹہ خشت کی انسپکشن کی گئی جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں یہ تعداد 37 ہزار 838 تھی۔ رواں سال ایک ہزار 372 بھٹے مسمار کیے گئے جبکہ گزشتہ سال ایک ہزار 223 بھٹوں کے خلاف کارروائی کی گئی تھی۔ اسی طرح رواں سال 864 بھٹے سیل کیے گئے جبکہ گزشتہ سال یہ تعداد ایک ہزار 88 تھی۔
بھٹہ مالکان کے خلاف رواں سال ایک ہزار 190 مقدمات درج کیے گئے جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں ایک ہزار 950 ایف آئی آرز درج ہوئی تھیں۔ دوسری جانب بھٹوں پر عائد جرمانوں کی مالیت 15 کروڑ 60 لاکھ روپے سے بڑھ کر 16 کروڑ 33 لاکھ روپے ہوگئی۔ صنعتی آلودگی کے خلاف کارروائیوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رواں سال 47 ہزار 643 صنعتی یونٹس کی انسپکشن کی گئی جبکہ گزشتہ سال یہ تعداد 38 ہزار 98 تھی۔ رواں سال 374 صنعتی یونٹس مسمار اور ایک ہزار 419 سیل کیے گئے جبکہ گزشتہ سال 242 یونٹس مسمار اور ایک ہزار 457 سیل کیے گئے تھے۔
صنعتی خلاف ورزیوں پر عائد جرمانوں میں نمایاں اضافہ ہوا۔ گزشتہ سال 10 کروڑ 14 لاکھ روپے کے جرمانے کیے گئے تھے جبکہ رواں سال یہ رقم بڑھ کر 21 کروڑ 69 لاکھ 85 ہزار روپے ہوگئی۔ تاہم صنعتی یونٹس کے خلاف درج مقدمات کی تعداد 502 سے کم ہوکر 244 رہ گئی۔
پلاسٹک آلودگی کے خلاف کارروائیوں میں بھی تیزی آئی۔ رواں سال 4 لاکھ 38 ہزار 159 کلوگرام پلاسٹک ضبط کیا گیا جبکہ گزشتہ سال 3 لاکھ 78 ہزار 630 کلوگرام پلاسٹک قبضے میں لیا گیا تھا۔ پلاسٹک سے متعلق خلاف ورزیوں پر جرمانوں کی مالیت 76 لاکھ 30 ہزار روپے سے بڑھ کر 3 کروڑ 42 لاکھ 10 ہزار روپے ہوگئی۔ رواں سال 3 ہزار 915 مقامات سیل کیے گئے جبکہ گزشتہ سال یہ تعداد 301 تھی۔ تاہم مقدمات کی تعداد 159 سے کم ہوکر 76 ہوگئی۔
فضائی آلودگی کا سبب بننے والے گردوغبار کی روک تھام کے لیے بھی کارروائیاں کی گئیں۔ محکمہ کے مطابق رواں سال 310 مقامات پر مسٹ اسپرنکلرز نصب کیے گئے جبکہ گزشتہ سال رپورٹ کیے گئے عرصے میں یہ تعداد 337 تھی۔ رواں سال 842 نوٹس جاری کیے گئے جبکہ گزشتہ سال ایک ہزار 506 نوٹس جاری ہوئے تھے۔ رواں سال 128 مقامات سیل کیے گئے جبکہ گزشتہ سال یہ تعداد 231 تھی۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











